نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکیورٹی کے لیے روبوٹ کتا

10:3219/11/2024, Salı
جنرل20/11/2024, Çarşamba
ویب ڈیسک

امریکی ریاست فلوریڈا میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکیورٹی کے لیے حیران کن طور پر روبوٹ کتے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ بوسٹن ڈائنامکس کمپنی کی جانب سے تیار کردہ یہ روبوٹ کتا منتخب صدر کی سیکرٹ سیکیورٹی سروس کا ایک حصّہ ہے۔

سیکرٹ سروس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس ’سپوٹ‘ نامی یہ روبوٹ کتا اسٹیٹ کی سیکیورٹی کی نگرانی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ روبوٹ کتا ہتھیاروں سے لیس نہیں لیکن کیمروں کی مدد سے ارد گرد کا تھری ڈی نقشہ تیار کر سکتا ہے، انسانوں کے مقابلے میں تیز رفتار ہے، سیڑھیاں چڑھ سکتا ہے اور تنگ جگہوں پر بھی آ جا سکتا ہے۔

امریکی اخبار نے ’سپوٹ‘ کی میر۔ اے ۔ لیگو اسٹیٹ کے لان میں ٹہلنے کی ایک وڈیو جاری کی ہے۔ واضح رہے کہ میر ۔ اے ۔ لیگو میں ٹرمپ آئندہ ایڈمنسٹریشن سے متعلق اہم فیصلے کرنے کے لیے موجود ہیں۔ الیکشن مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ پر 2 بار قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں جس کے بعد ان کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ روبوٹ کتا دن رات ٹرمپ کی سیکیورٹی کی نگرانی کرے گا۔

امریکہ کے مختلف محکموں میں اضافی سیکیورٹی کے لیے روبوٹ کتے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ خطرناک صورتحال میں اس طرح کے روبوٹس کا استعمال کرتے ہیں۔ امریکی پولیس کے پاس اپنے ’ڈجی ڈوگز‘ بھی موجود ہیں جن کو آفیسرز کے بدلے ہائی رسک علاقوں میں بھیجا جاتا ہے۔


#روبوٹ
#ڈونلڈ ٹرمپ
#امریکا
#امریکی الیکشن 2024