دنیا کی سب سے زیادہ محفوظ ایئرلائنز کون سی ہیں؟

07:5415/01/2025, Çarşamba
جنرل15/01/2025, Çarşamba
ویب ڈیسک
385 ایئرلائنز کا جائزہ لینے کے بعد اپنے سیون سٹار ریٹنگ سسٹم کے تحت رینکنگ جاری کی ہے
تصویر : سوشل میڈیا / فائل
385 ایئرلائنز کا جائزہ لینے کے بعد اپنے سیون سٹار ریٹنگ سسٹم کے تحت رینکنگ جاری کی ہے

پچھلے مہینے میں تقریباً چھ طیاروں کے کریش ہونے کے واقعات کے بعد ہوائی سفر کرنے والے مسافروں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔

ایسے میں ایئر لائن ریٹنگز ڈاٹ کام نامی ایک
نے 2025 کے لیے محفوظ ترین ایئرلائنز کی فہرست جاری کی ہے۔

یہ ویب سائٹ ایئرلائنز کی سیفٹی اور سروس کا جائزہ لے کر فہرست جاری کرتی ہے۔

اس ویب سائٹ نے حالیہ طیارے حادثات، ایئر لائن کے طیارے کتنے پرانے ہیں، سیفٹی آڈٹ، ماڈرن سیفٹی اقدامات کو دیکھتے ہوئے 385 ایئر لائنز کی فہرست جاری کی ہے۔

فہرست ترتیب دیتے وقت اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے کہ ایئرلائنز کس طرح ہنگامی حالات کو ہینڈل کرتی ہیں۔ تاہم پرندوں کے ٹکرانے، ہنگامہ آرائی، اور موسم سے متعلق مسائل جیسے عوامل کو شامل نہیں کیا گیا ہے کیونکہ ایئر لائنز کے کنٹرول سے باہر ہوتے ہیں۔


تو پھر سب سے زیادہ محفوظ ایئرلائن کون سی ہے؟

ایئرلائن ریٹنگ ڈاٹ کام کے مطابق 2025 کے لیے دنیا کی سب سے محفوظ ایئر لائن ’ایئر نیوزی لینڈ‘ ہے۔ اس ایئرلائن نے 2024 اور 2022 میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

اس کے علاوہ آسٹریلوی ایئرلائن ’قنطاس ایئرلائن‘ دوسرے نمبر پر اور کیتھی پیسیفک، ایمیریٹس اور قطر ایئرلائنز مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔

سیون سٹار رینکنگ سسٹم کے تحت ٹاپ ٹین میں یہ ایئرلائن شامل ہیں:

1. ایئر نیوزی لینڈ

2. قنطاس (آسٹریلیا)

3. کیتھے پیسیفک (ہانک کانگ)

3. امارات (یو اے ای)

3. قطر ایئرویز

6. ورجن آسٹریلیا

7. اتحاد ایئرویز (یو اے ای)

8. آل نیپون ایئرویز

9. ایوا ایئر (تائیوان)

10. کورین ایئر

11. الاسکا ایئر لائنز

12. ترکش ایئر لائنز

13. ٹی اے پی پرتگال

14. ہوائی ایئر لائنز (امریکہ)

15. امریکن ایئر لائنز





#ایئرلائن
#طیارہ
#ہوائی سفر