’ایپل سے میٹا اور ٹیسلا تک‘، ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں ارب پتی کاروباری شخصیات کی شرکت

08:0121/01/2025, Salı
جنرل21/01/2025, Salı
ویب ڈیسک
 ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں ارب پتی کاروباری شخصیات نے شرکت کی
تصویر : روئٹرز / نیوز ایجنسی
ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں ارب پتی کاروباری شخصیات نے شرکت کی

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ وہ 47ویں امریکی صدر ہیں۔

بیس جنوری کو ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس دونوں ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب جے ڈی وینس کیپٹل ون ایرینا میں ہوئی۔

ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریبات میں ٹیکنالوجی کی دنیا کے ارب پتی سی ای اوز اور ان کے قریبی ساتھی شریک ہوئے۔

ایمازون کے بانی جیف بیزوس، میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ، ایپل کے لیڈر ٹم کک اور گوگل کے سربراہ سندر پچائی کو بھی تقریب میں دیکھا گیا۔

میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک، فیفا کے صدر جانی انفنٹینو اور برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن بھی چرچ میں موجود تھے۔

ان کاروباری رہنماؤں میں سے کئی نے ٹرمپ کی پہلی مدت کے دوران موسمیاتی تبدیلی اور امیگریشن جیسے مسائل پر ان کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔


ایمازون کے جیف بیزوس، میٹا کے مارک زکر برگ، گوگل کے سی ای او سندر پچائی

اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک بھی تقریب میں موجود تھے۔ ایلون مسک، جو ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے تقریباً 300 ملین ڈالر خرچ کر چکے ہیں، تب سے ان کے قریب رہے ہیں۔


اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک

ٹک ٹاک کے سی ای او شو زی چاؤ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین اور آن لائن ٹیکسی اوبر کے سی ای او دارا خسرو شاہی بھی موجود تھے۔

اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین، ایپل کے لیڈر ٹم کک اور ٹک ٹاک کے سی ای او شو زی چاؤ

انڈیا کے ارب پتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی نے بھی اپنی اہلیہ نیتا امبانی کے ہمراہ ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے کئی نامور کاروباریوں اور سیاسی لیڈروں کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔

انڈیا کے ارب پتی مکیش امبانی اپنی اہلیہ کے ساتھ

یہ بھی پڑھیں:



#امریکہ
#ڈونلڈ ٹرمپ
#ٹیکنالوجی