بولی ووڈ اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملہ، سرجری کے بعد حالت خطرے سے باہر

13:1516/01/2025, Perşembe
جنرل16/01/2025, Perşembe
ویب ڈیسک
سیف علی خان انڈیا کے کامیاب ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں، جو 70 سے زیادہ فلموں اور ٹی وی سیریز میں نظر آئے
تصویر : سوشل میڈیا / فائل
سیف علی خان انڈیا کے کامیاب ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں، جو 70 سے زیادہ فلموں اور ٹی وی سیریز میں نظر آئے

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو انڈیا کے شہر ممبئی میں ان کے گھر پر ایک نامعلوم شخص نے چاقو سے حملہ کردیا، تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

انڈیا کی خبر رساں ادارے ایجنسی اے این آئی کے مطابق جمعرات کو رات گئے تقریباً 3 بجکر 30 منٹ پر ایک نامعلوم شخص سیف علی خان کی رہائش گاہ میں داخل ہوا اور اداکار پر چاقو سے متعدد بار حملہ کیے۔

جس کے بعد 54 سالہ سیف علی خان کو کو ممبئی کے ایک قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔

سیف علی خان کو چاقو مارنے والے حملہ آور کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟


پولیس کا بیان

1. ممبئی پولیس اہلکار کے مطابق حملہ آور چوری کے ارادے سے سیف علی خان کے گھر میں گھسا تھا اور اس شخص کی شناخت کرلی گئی ہے۔ حملہ آور نے اداکار کے فلیٹ میں داخل ہونے کے لیے فائر اسکیپ (ایمرجنسی گیٹ) کا استعمال کیا۔

2. ایک پولیس اہلکار کے مطابق سیف علی خان کی گھریلو ملازمہ گھر میں موجود تھی اور اس نے پہلے ملزم کو فلیٹ میں داخل ہوتے دیکھا۔ ملازمہ نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی اور اس کے ہاتھ میں چوٹیں آئیں۔

3. سیف علی خان نے جب اپنی ملازمہ کی چیخ سنی تو انہوں نے بھی حملہ آور سے مزاحمت کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں حملہ آور کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی اور ملزم نے سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کردیا۔

4. حملہ آور کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا۔ سیف علی خان پر حملہ کرنے کے بعد وہ سیڑھیوں سے عمارت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

5. پولیس اہلکار نے بتایا کہ پولیس کی 10 ٹیمیں ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

6. اداکار سیف علی خان کی ٹیم نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’سیف علی خان کے گھر پر چوری کی واردات کی کوشش کی گئی۔ اس وقت ہسپتال میں ان کی سرجری ہو رہی ہے۔‘


ڈاکٹرز کا بیان

لیلاوتی ہسپتال کے ڈاکٹر نتن ڈانگے نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ سیف علی خان کی ریڑھ کی ہڈی میں چھری پھنسنے سے شدید چوٹ آئی ہے۔

سیف علی خان کو ایک نامعلوم شخص کے حملے کے بعد رات 2 بجے ہسپتال لایا گیا تھا۔ چاقو ان کی ریڑھ کی ہڈی میں پھنس گیا تھا، جس کی وجہ سے زخم بہت گہرا ہے۔ ڈاکٹروں نے چاقو کو ہٹانے کے لیے سرجری کررہے ہیں۔ سیف کے بائیں ہاتھ اور گردن پر گہرے زخم تھے، جن کا علاج پلاسٹک سرجن نے کیا تھا، اب وہ صحت یاب ہو رہے ہیں اور اب ان کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔‘

ہسپتال کے سی او او ڈاکٹر نیرج اتمانی نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ ’سیف کا آپریشن صبح ساڑھے پانچ بجے شروع کیا گیا۔ انہیں 6 زخم آئے ہیں جن میں سے دو گہرے ہیں۔ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ہے۔‘




#بالی ووڈ
#سیف علی خان
#انڈیا