کیا ایلون مسک کی کمپنی ’سٹار لنک‘ سے پاکستان میں انٹرنیٹ کے مسئلے حل ہو جائیں گے؟

16:0410/01/2025, جمعہ
جنرل10/01/2025, جمعہ
ویب ڈیسک

  1. 24 کروڑ آبادی والے ملک پاکستان میں حالیہ مہینوں میں انٹرنیٹ کی رفتار 40 فیصد سے کم ریکارڈ کی گئی۔
  2. پاکستان کی حکومت دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی کمپنی سٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کے ساتھ ایک معاہدے پر تبادلہ خیال کررہی ہے اور 2 افریقہ سب میرین کیبل سے کنکٹ ہونے کا ارادہ ہے۔

گزشتہ کئی دنوں سے دنیا کے ارب پتی بزنس مین ایلون مسک کی ملکیت والی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس ’سٹار لنک‘ کی پاکستان میں رجسٹریشن پر تبصرے کیے جارہے ہیں کہ کیا اس سے پاکستان میں انٹرنیٹ کے مسئلے حل ہو جائیں گے؟

پیر کو وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا تھا کہ سٹار لنک پاکستان میں رجسٹر ہو چکی ہے۔

کمپنی کے مطابق سٹارلنک عام انٹرنیٹ سے مہنگا واقعی ہے پہلی بار کنیکشن کا خرچ 600 ڈالر یعنی ڈیڑھ لاکھ روپے سے زیادہ اور مہینے کی فیس 90 ڈالر یعنی 25 ہزار روپے تک ہوگی۔

یاد رہے کہ پچھلے سال پاکستان حکومت نے قومی سلامتی کو خطرہ ہونے کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس پر مختلف پابندیاں لگائی تھیں جس سے سٹوڈنٹس فری لانسرز اور بزنس کمیونٹی کو کافی نقصان ہوا تھا۔

لیکن سٹار لنک کیا ہے؟ یہ کیسے کام کرے گا اور اس سے پاکستان میں انٹرنیٹ کے مسائل حل ہوجائیں گے؟ اس بارے میں جاننے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں

رپورٹ: ذیشان نیاز

ایڈیٹنگ: سید حمزہ علی

#سٹار لنک
#ایلون مسک
#پاکستان
#انٹرنیٹ
#فائر وال