غزہ سیز فائر معاہدے کے بعد بہت سے لوگ اپنے گھروں کی طرف واپس آ رہے ہیں، لیکن ایک سال سے زیادہ عرصے کی اسرائیلی بمباری نے زیادہ تر گھروں کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے۔
غزہ کو 15 ماہ کے مسلسل اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد بھاری نقصان پہنچا ہے جس سے لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو گئے ہیں۔
7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی بمباری سے کم از کم 46 ہزار 707 فلسطینی ہلاک اور ایک لاکھ 10 ہزار 265 کو زخمی ہوئے۔ کچھ اندازوں کے مطابق اصل تعداد بہت زیادہ ہے۔
کچھ محققین کے مطابق غزہ کے ساٹھ فیصد عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں
یہ شمالی غزہ میں جبالیہ شہر کے فضائی مناظر ہیں
فلسطینی خان یونس شہر کے تباہ شدہ گھروں کے پاس سے گزر رہے ہیں جو جنوبی غزہ میں واقع ہے۔
بعض ماہرین کا خیال ہے کہ غزہ کے 42 ملین ٹن ملبے کو صاف کرنے میں کم از کم دس سال لگیں گے
غزہ میں تقریباً 92 فیصد (436,000) رہائشی یونٹ یا تو تباہ ہو چکے ہیں یا جزوی نقصان پہنچا، ساتھ ہی 80 فیصد تجارتی سہولتیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔