یہ ٹورنامنٹ 19 فروری سے کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کے لیے آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر ٹیم گروپ مرحلے میں تین میچ کھیلے گی اور ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی۔
گروپ اے میں بنگلہ دیش، انڈیا پاکستان اور نیوزی لینڈ جبکہ گروپ بی میں افغانستان، انگلینڈ، آسٹریلیا اور ساوٴتھ افریقہ شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
(یاد رہے کہ انڈین ٹیم نے پاکستان آنے سے منع کردیا تھا جس کے بعد یہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا یعنی انڈیا کے خلاف ہونے کے میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔)