غزہ سیز فائر معاہدے کے باوجود اسرائیل کا جنین میں فوجی آپریشن، 7 لوگ ہلاک

05:3722/01/2025, بدھ
جنرل22/01/2025, بدھ
ویب ڈیسک
سولہ جنوری کو اسرائیل اور حماس کے درمیان سیز فائر معاہدہ ہوا تھا
تصویر : روئٹرز / فائل
سولہ جنوری کو اسرائیل اور حماس کے درمیان سیز فائر معاہدہ ہوا تھا

غزہ میں
شروع ہونے کے چند روز بعد ہی اسرائیلی فوج نے منگل کے روز ویسٹ بینک کے شمالی علاقے جنین پر بڑے پیمانے پر چھاپے مارے اور بمباری کی۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق حملوں میں کم از کم سات فلسطینی ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے منگل (بائیس جنوری) کے روز اعلان کیا تھا کہ اس نے جنین اور اس کے پناہ گزین کیمپ میں ایک نیا آپریشن شروع کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد دہشت گردی پر قابو پانا اور ویسٹ بینک میں سیکورٹی کی صورت حال بہتر بنانا ہے۔

اسرائیلی فوج کے آپریشن سے پہلے فلسطینی سیکورٹی فورسز کئی ہفتوں سے جنین شہر کا کنٹرول واپس لینے کی کوشش کر رہی تھیں۔

مڈل ایسٹ آئی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنین کے العَمل اسپتال اور جنین گورنمنٹ ہسپتال کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وہاں صورتحال بہت سنگین ہے۔ جنین کے ایک رہائشی اسد سلیم نے مڈل ایسٹ آئی کو بتایا کہ اسرائیلی حملہ شہر کے مشرق سے شروع ہوا تھا۔ اس کے فوراً بعد اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنین پناہ گزین کیمپ کے باہر ایک گاڑی پر بمباری کی جس سے ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔

اس کے بعد جنگی طیاروں نے شہر اور کیمپ دونوں کے مختلف علاقوں پر بھاری توپوں سے فائرنگ شروع کر دی۔

فلسطینی فائٹرز اور اسرائیلی فوج کے درمیان مسلح جھڑپیں بھی ہوئیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ ’گلیوں میں لاشیں پڑی ہیں اور بہت سے لوگ زخمی ہیں، لیکن کوئی ان تک نہیں پہنچ سکتا۔ اچانک حملے کی وجہ سے ایمبولینس بھی نہیں پہنچ سکیں۔‘


اسرائیل کا بیان

اسرائیلی فوج نے اپنے انٹیلی جنس ادارے شِن بیٹ کے ساتھ مشترکہ بیان میں کہا کہ اس نے جنین میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے، جسے ’آئرن وال‘ کا نام دیا گیا۔

اس آپریشن میں اسرائیلی فوجیوں، سپیشل فورسز اور شِن بیٹ کے ایجنٹس کی بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا۔

مزاحمتی مسلح گروپ جنین بریگیڈز نے کہا کہ اس کے فائٹرز’اسرائیلی فورسز‘ کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو نے اس آپریشن کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’ویسٹ بینک میں سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے یہ آپریشن شروع کیا ہے‘، نیتن یاہو نے کہا کہ ’ہم ایران کے خلاف پوری منصوبہ بندی اور عزم کے ساتھ کارروائی کر رہے ہیں۔ ایران جہاں بھی اسلحہ بھیج رہا ہے، چاہے وہ غزہ ہو، لبنان، شام، یمن، یا مغربی کنارہ، ہم اس کے خلاف قدم اٹھا رہے ہیں۔‘



یہ بھی پڑھیں:







#ویسٹ بینک
#اسرائیل
#حماس اسرائیل جنگ
#فلسطین