انڈیا میں سموگ، تاج محل بھی نظروں سے اوجھل ہوگیا

08:5119/11/2024, Salı
جنرل19/11/2024, Salı
ویب ڈیسک

انڈیا کی حکومت نے دنیا کے آلودہ ترین ترین شہر نئی دہلی میں غیر ضروری تعمیرات پر پابندی عائد کردی اور رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ کوئلہ جلانے سے گریز کریں۔

سموگ کی وجہ سے دہلی کے وزیر اعلیٰ نے پرائمری اسکولوں کو بھی ہدایات جاری کی کہ وہ آن لائن کلاسز کا آغاز کریں۔ شہریوں پر زور دیا کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں اور کوئلہ اور لکڑی جلانے سے گریز کریں۔

نئی دہلی سے 220 کلومیٹر دور تاج محل اور امرتسر میں گولڈن ٹیمپل جیسی مشہور عمارتیں زہریلے سموگ کی وجہ سے نظروں سے اوجھل ہوگئی ہیں۔ اے کیو آئی کے مطابق آج بھی نئی دہلی کی ہوا کا معیار 424 پر ہے۔


#سموگ
#نئی دہلی
#انڈیا
#لاہور
#ماحولیاتی تبدیلی