ترکیہ میں انسٹاگرام بلاک کردیا گیا

12:072/08/2024, جمعہ
جنرل2/08/2024, جمعہ
AA
ترکیہ میں انسٹاگرام بلاک کردیا گیا
ترکیہ میں انسٹاگرام بلاک کردیا گیا

ترک انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز اتھارٹی کے مطابق ترکیہ بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کو بلاک کردیا گیا ہے۔


خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق ترکیہ حکومت انسٹاگرام بند کرنے کی وجہ نہیں بتائی البتہ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ملک کے کمیونیکیشنز ڈائریکٹر فرحتین التون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’انسٹاگرام بغیر کسی پالیسی کا حوالہ دیے حماس کے رہنما اسمائیل ہنیہ کی موت سے متعلق پوسٹس چھپا رہا ہے۔‘


انہوں نے ہنیہ کے انتقال کے بعد ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انسٹاگرام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ سنسرشپ ہے، ہم ان پلیٹ فارمز کے خلاف آزادی اظہار رائے کا دفاع کریں گے‘۔


31 جولائی کو ایران کے شہر تہران میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایک فضائی حملے میں قتل کر دیا گیا تھا تاہم اسرائیل نے ان کی موت کی نہ تصدیق کی اور نہ تردید کی ہے۔


حماس نے اس حملے کا الزام اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔


اسماعیل ہنیہ کی موت کی تحقیقات سے متعلق ایران کی جانب سے کوئی رپورٹ جاری نہیں ہوئی تاہم ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہنیہ کی موت میزائل حملے کی وجہ سے ہوئی جو ان کی رہائش گاہ پر گرا تھا۔



#Turkey
#Instagram
#Social media
#Israel-Gaza war