انڈیا: بنگال اسمبلی میں ریپ کے خلاف سزائے موت کا قانون منظور

08:234/09/2024, Çarşamba
جنرل4/09/2024, Çarşamba
ویب ڈیسک
یہ قانون مغربی بنگال کی قانون ساز اسمبلی میں اپراجیتا ویمنز اینڈ چائلڈ بل 2024 منظور کیا گیا
یہ قانون مغربی بنگال کی قانون ساز اسمبلی میں اپراجیتا ویمنز اینڈ چائلڈ بل 2024 منظور کیا گیا

انڈیا میں ایک خاتون ڈاکٹر کو ریپ کے بعد قتل کے واقعے کے بعد ملک کی ریاست بنگال میں ریپ کرنے والے مجرم کو سزائے موت دینے کا قانون منظور کرلیا ہے۔

یہ قانون مغربی بنگال کی قانون ساز اسمبلی میں اپراجیتا ویمنز اینڈ چائلڈ بل 2024 منظور کیا گیا۔ بنگال اسمبلی نے مختصر بحث کے بعد متفقہ طور پر بل منظور کیا لیکن ابھی تک صدر کی طرف سے منظور ہونا باقی ہے۔

انڈیا میں اس وقت ریپ کی سزا 10 سال ہے جو یہ قانون پاس ہونے کے بعد عمر قید یا پھانسی کی سزا میں تبدیل ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ 9 اگست کو کولکتہ کے ایک سرکاری ہسپتال میں 31 سالہ ڈاکٹر کی خون آلود لاش ملنے کے بعد بنگال میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔

پورے انڈیا میں عام شہریوں سمیت ڈاکٹرز بڑی تعداد میں سڑکوں پر ریلی نکالی اور نعرے لگائے تھے۔

مغربی بنگال میں مظاہرے حریف سیاسی جماعتوں بشمول حکمران آل انڈیا ترنمول کانگریس اور وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں بدل گئے ہیں۔





#انڈیا
#ریپ
#احتجاج