کینیڈا کا کم تنخواہ والے غیر ملکی ورکرز کی تعداد کم کرنے کا اعلان

07:5127/08/2024, Salı
جنرل28/08/2024, Çarşamba
ویب ڈیسک
جسٹن ٹروڈو اور ان کی حکومت کو امیگریشن میں اضافہ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
جسٹن ٹروڈو اور ان کی حکومت کو امیگریشن میں اضافہ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کم تنخواہ والے غیر ملکی ورکرز کی تعداد میں کمی کی جارہی ہے۔


برطانوی نشریاتی ادارے کی
کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہم کینیڈا میں کم اجرت والے غیر ملکی کارکنوں کی تعداد کو کم کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’لیبر مارکیٹ بدل چکی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ کینیڈا کے کاروبار گھریلو ملازمین اور نوجوانوں میں سرمایہ کاری کریں۔‘


یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کینیڈا کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جس کے بارے میں ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ اورہیلتھ کئیر جیسی عوامی خدمات پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔




کینیڈا کی وفاقی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کینیڈا کی آبادی میں تقریباً 97 فیصد اضافہ امیگریشن کی وجہ سے ہوا۔جسٹن ٹروڈو اور ان کی حکومت کو امیگریشن میں اضافہ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


اسی دوران کینیڈا میں پچھلے دو مہینے کے دوران بے روزگاری کی شرح 6.4 فیصد تک بڑھ گئی ہے، اس وقت ملک بھر میں تقریباً 14 لاکھ افراد بے روزگار ہیں۔


ایمپلائمنٹ اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ کینیڈا کے مطابق 2023 میں تقریباً ایک لاکھ 83 ہزار 820 غیر ملکی لوگوں کو اجازت نامے دیے گئے جو کہ 2019 کے مقابلے میں 88 فیصد اضافہ ہے۔


#کینیڈا
#روزگار
#آبادی