ایڈیٹنگ:

عمران خان نے آرمی چیف سے فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کردیا

12:3821/08/2024, Çarşamba
جی: 21/08/2024, Çarşamba
ویب ڈیسک
عمران خان
عمران خان

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید کے خلاف اوپن ٹرائل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ فوج کا اندونی مسئلہ نہیں ہے۔


آج (بدھ کو) صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کو جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کے خلاف اوپن ٹرائل کیا جانا چاہیے۔ سابق پی ٹی آئی نے یہ بھی واضح کیا کہ فیض حمید کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے ان کا سابق آئی ایس آئی چیف سے کوئی تعلق نہیں تھا۔


’جنرل فیض ریٹائرمنٹ کے بعد میرے لیے اہم نہیں تھے تو وہ میرے لیے کیسے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں؟‘ انہوں نے ان باتوں کو بھی مسترد کردیا کہ وہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔


سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر جنرل (ر) فیض حمد واقعی 9 مئی سازش کے ماسٹر مائنڈ ہیں تو پھر ٹرائل کھلے عام ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ قومی سلامتی کے معاملے کی بجائے ایک لوکل ایشو ہے۔


عمران نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کے خلاف ملٹری ٹرائل ہوا تو پاکستان کے گلوبل امیج کو نقصان پہنچے گا، اس معاملے کو فوجی نہیں بلکہ سول عدالت میں حل کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ فوج کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔


اس سے پہلے ہفتے کو عمران خان نے کہا تھا کہ وہ فیض حمید کی گرفتاری سے خوفزدہ نہیں ہیں، ’اگر میں خوفزدہ ہوتا تو جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ نہ کرتا‘۔






#Imran Khan
#Faiz Hameed
#ISI

دن کی اہم ترین خبریں بذریعہ ای میل حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ یہاں سبسکرائب کریں۔

سبسکرائب کر کے، آپ البائیراک میڈیا گروپ کی سائٹس سے الیکٹرانک مواصلات کی اجازت دیتے ہیں اور استعمال کی شرائط اور رازداری کی پالیسی سے اتفاق کرتے ہیں۔