تکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ پاکستانی صارفین کو سوشل میڈیا ایپس استعمال کرنے میں دشواری

08:5224/07/2024, بدھ
جنرل3/10/2024, جمعرات
ویب ڈیسک
ورلڈ پاپولیشن ریویو کے مطابق پاکستان میں واٹس ایپ کے 52.3 ملین صارفین ہیں۔
ورلڈ پاپولیشن ریویو کے مطابق پاکستان میں واٹس ایپ کے 52.3 ملین صارفین ہیں۔

پاکستان میں شہریوں کو موبائل ڈیٹا پر واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام پر تصاویر اور میسجز بھیجنے میں دشواری کی شکایات پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اسے ’تکنیکی خرابی‘ قرار دے دیا۔


20 جولائی سے پاکستان میں موبائل کمپنیوں کے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کو واٹس ایپ سمیت دیگر ایپس کے استعمال میں مشکلات پیش آرہی ہیں، صارفین شکایت کررہے ہیں کہ واٹس ایپ پر وہ اپنے دوستوں کو وائس نوٹ، تصاویر سینڈ نہیں کر پارہے، انسٹاگرام اور فیس بک پر تصاویر لوڈ نہیں ہورہی۔


انٹرنیٹ کی بندش پر نظر رکھنے والا عالمی پلیٹ فارم ڈاوٴن ڈیٹیکٹر کو بھی پچھلے چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں واٹس ایپ کی بندش کے حوالے سے رپورٹس موصول ہوتی رہی ہی۔


ایک مقامی نجی نیوز چینل پر بات کرتے ہوئے ٹیلی کام آپریٹرز کے نمائندوں نے تسلیم کیا کہ شہریوں کو یہ مسائل پیش آرہے ہیں لیکن کہا کہ ان کی طرف سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔


پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ترجمان ملاہت عبید نے واٹس ایپ یا دیگر سوشل میڈیا ایپس کے ساتھ کسی بھی قسم کے مسائل کی تردید کرتے ہوئے شہریوں کو پیش آنی والی رکاوٹ کو تکنیکی خرابی کی وجہ قرار دیا۔ تاہم انہوں نے اس خرابی کی وضاحت نہیں کی۔


پاکستان میں ڈیجیٹل وائٹس کے فورم بولو بھی کے ڈائریکٹر اسامہ خلجی نے کہا کہ ایپس استعمال کرنے میں دشواری حکومت کی جانب سے انسٹال کیے گئے فائر وال کی وجہ سے ہوسکتا ہے جس کا مقصد انٹرنیٹ اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز پر کنٹرول کرنا ہے۔


پی ٹی اے اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں نے واضح بیان نہیں دیا البتہ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔


ورلڈ پاپولیشن ریویو کے مطابق پاکستان میں واٹس ایپ کے 52.3 ملین صارفین ہیں۔















#Social media
#Firewall
#Internet
#Censorship
#Pakistan