فیس بک پر پوسٹ کے درست ہونے کا فیصلہ اب فیکٹ چیکرز کے بجائے صارفین خود کریں گے

13:169/01/2025, جمعرات
جنرل9/01/2025, جمعرات
ویب ڈیسک
میٹا کا موجودہ فیکٹ چیکنگ پروگرام 2016 میں شروع ہوا تھا
تصویر : سوشل میڈیا / فائل
میٹا کا موجودہ فیکٹ چیکنگ پروگرام 2016 میں شروع ہوا تھا

میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام سے انڈیپنڈنٹ فیکٹ چیکرز کو استعمال کرنے کا سلسلہ روک دیا اور اس کے بجائے ایکس ( ٹوئٹر کا نیا نام) جیسے ’کمیونٹی نوٹس‘ کا استعمال کرے گا جہاں صارفین فیصلہ کریں گے کہ آیا پوسٹس درست ہیں یا نہیں۔

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ وہ فیس بک اور انسٹاگرام سے انڈیپنڈنٹ فیکٹ چیکرز سیاسی طور پر متعصب ہیں (یعنی سیاسی جھکاوٴ رکھتے تھے) اور اب وقت آگیا ہے کہ آزادی اظہار رائے پر توجہ دی جائے۔

مارک زکربرگ کے مطابق فیکٹ چیک کے بجائے اب ادارہ ’کمیونٹی نوٹس‘ سسٹم کا استعمال کرے گا یعنی کوئی خبر جھوٹ پر مبنی ہے، گمراہ کن یا سچی ہے اس کا فیصلہ صارفین کریں گے۔

یہ فیصلہ اُس وقت سامنے آیا ہے جب مارک زکربرگ اور دیگر ٹیک لیڈرز اس نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ٹرمپ اور ان کے ریپبلکن سپورٹرز میٹا پر فیکٹ چیکنگ پالیسی کی وجہ سے تنقید کرتے ہوئے دائیں بازو (قدامت پسند رہنماوٴں) کے خیالات کو سنسر کرنے کا الزام لگایا ہے۔

میٹا کا موجودہ فیکٹ چیکنگ پروگرام 2016 میں شروع ہوا تھا، جس کے تحت صارفین ایسی پوسٹس فیکٹ چیکرز کو بھجتے تھے جو جھوٹ پر مبنی یا گمراہ کن معلوم ہوتی ہیں اور یہ معلوم کر سکیں کہ آیا یہ پوسٹس سچ ہیں یا نہیں۔

غلط کے طور پر نشان زد پوسٹس کو ناظرین کے لیے مزید معلومات کے ساتھ لیبل مل سکتے ہیں اور صارفین کی فیڈز میں کم دکھائے جاتے ہیں۔

اگر کوئی پوسٹ غلط یا گمراہ کن معلوم ہوتی ہے، تو میٹا اس پر ایک لیبل شامل کردیات ہے جو پوسٹ سے مزید تفصیلات دیتا ہے جس کے بعد پوسٹ بہت کم لوگوں دکھائی دینے لگتی ہے۔

میٹا کا کہنا ہے کہ فیکٹ چیکنگ کے لیے پہلے امریکہ میں کمیونٹی نوٹس متعارف کروائے جائیں گے۔





#ایکس
#فیس بک
#انسٹاگرام
#ٹیکنالوجی
#میٹا
#مارک زکربرگ