ترکیہ میں ایمبولنس ہیلی کاپٹر عمارت سے ٹکرا گیا، 4 افراد ہلاک

07:4522/12/2024, اتوار
جنرل25/12/2024, بدھ
ویب ڈیسک
 ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت کی چوتھی منزل سے ٹکرا کر زمین پر گرا۔
ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت کی چوتھی منزل سے ٹکرا کر زمین پر گرا۔

ترکیہ میں ایمبولینس ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا کر زمین پر جا گرا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق ترکیہ کے صوبے مغلا میں ہیلی کاپٹر ٹریننگ اینڈ ریسرچ ہسپتال کی عمارت سے اڑان بھر رہا تھا، جس میں دو پائلٹ، ایک ڈاکٹر اور ایک ہیلتھ ورکر سوار تھے۔

صوبے کے گورنر ادریس اکبیک نے صحافیوں کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت کی چوتھی منزل سے ٹکرا کر زمین پر گرا۔ عمارت کے اندر یا زمین پر کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ شدید دھند کے دوران پیش آنے والے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جائے وقوعہ سے ملنے والی فوٹیج میں ہسپتال کی عمارت کے باہر ارد گرد بکھرے ہوئے ہیلی کاپٹر کا ملبہ دیکھا گیا، کئی ایمبولینسز اور ایمرجنسی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود تھیں۔


#ترکیہ
#حادثہ
#ہیلی کاپٹر