امریکہ کی 30 ریاستوں میں میں برفانی ہوائیں اور برف باری اور برفانی طوفان سے حالات خراب ہوگئے، شدید موسمی حالات کا سامنا کرنے والی 7 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
دو ریاستیں کینساس اور میسوری سب سے زیادہ متاثر ہوئی جہاں 35.6 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کی توقع ہے اور آنے والے دنوں میں درجہ حرارت منفی 10 سے منفی 15 تک گرسکتا ہے۔
دوسری جانب ہزاروں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں، موسم کی پیشنگوئی کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم سرما کا طوفان دس سالوں میں سب سے زیادہ برف باری اور سرد ترین درجہ حرارت لا سکتا ہے۔
امریکہ کی نیشنل ویدر سروس کے مطابق واشنگٹن ڈی سی اور فلاڈیلفیا سمیت 30 امریکی ریاستیں شدید موسمی الرٹ کا سامنا کررہے ہیں۔ ریاست کنساس، میسوری، کینٹکی، ورجینیا، ویسٹ ورجینیا، آرکنساس اور نیو جرسی کے کچھ حصوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اتوار کو کئی متاثرہ ریاستوں میں رابطہ سڑکیں بند رہیں، آج بھی سکول بند ہو رہے اور ہزاروں پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
بی بی سی نے رپورٹ کیا کہ سرکاری اندازوں کے مطابق جنوری 2024 میں شدید سردی کی لہر نے امریکہ کی معیشت کو 3.6 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا تھا۔
برفانی طوفان سے متاثر ہونے والے علاقوں کی چند تصاویر: