امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ، ایمرجنسی نافذ

15:258/01/2025, Çarşamba
جنرل8/01/2025, Çarşamba
ویب ڈیسک
عینی شاہدین کے مطابق آگ نے گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے
تصویر : اے ایف پی / نیوز ایجنسی
عینی شاہدین کے مطابق آگ نے گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے

10 ایکڑ پر لگنےوالی آگ تیز ہواؤں کے باعث اب 3 ہزار ایکڑ تک پھیل چکی ہے

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں خوفناک آگ لگ گئی جس کے باعث علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

امریکی میڈیا آوٴٹ لیٹس کے مطابق آگ پہلے کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے پیسفک پلیسیڈز میں منگل کی صبح مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 30 منٹ پر لگی تھی، لیکن تیز ہواوٴں کے باعث آگ نے 3 ہزار ایکڑ سے زیادہ کے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ریکسیو ورکرز کا کہنا ہے کہ آگ مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ نے گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جبکہ 30 ہزار افراد کو محفوظ جگہ منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

آگ سے درجنوں گھر، گاڑیاں اور دیگر املاک جل گئیں اور ہزاروں گھر بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔


1400 فائر فائٹرز ریسکیو آپریشن میں مصروف

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے للیے 1400 سے زیادہ فائر فائٹرز ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ایمرجنسی اہلکار، فائر فائٹرز، اور لوگوں کو جان بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔‘


اب تک ہم کیا جاتتے ہیں؟

لاس اینجلس کے ساحل کے قریب تین جنگلات میں آگ لگی ہے۔

پیلی سیڈز

سانتا مونیکا پہاڑوں میں لگنے والی آگ نے تقریباً 3000 ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، یہ علاقہ بہت سے مہنگے مکانات پر مشتمل ہے۔

فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ سے کچھ لوگ زخمی ہوئے، جن کے چہرے اور ہاتھ جلے ہوئے تھے۔ جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک خاتون فائر فائٹر کے سر میں چوٹ لگی۔

ایٹن

کیلی فورنیا فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دوسری آگ ایٹن میں لگی ہے۔ صرف چند گھنٹوں میں آگ تیزی 200 ایکڑ سے 1000 ایکڑ تک پہنچ گئی۔

سی بی ایس نیوز کے مطابق اس علاقےسے تقریباً 100 افراد کومحفوظ مقام منتقل کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں بزرگ افراد کو اپنے نرسنگ ہوم سے باہر جاتے دکھایا گیا ہے، بہت سے وہیل چیئرز اور اسٹریچرز پر محفوظ جگہ منتقل ہوئے۔

ہرسٹ

فائر حکام نے بتایا کہ تیسری آگ، جسے ہرسٹ فائر کہا گیا ہے، لاس اینجلس کے شمال مغرب میں سان فرنینڈو وادی میں واقع سلمر سے شروع ہوئی۔ جس کی وجہ سے آس پاس کے مکینوں کو محفوظ جگہ منتقل ہونا پڑا۔








#امریکا
#آگ
#جنگل