وزیراعظم شہاز شریف، آرمی چیف عاصم منیر، عمران خان سمیت متعدد پاکستانی 2025 کے لیے دنیا کی 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل

07:088/01/2025, بدھ
جنرل8/01/2025, بدھ
ویب ڈیسک
 دنیا کی 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست ہر سال جاری ہوتی ہے
تصویر : فائل / فوٹو
دنیا کی 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست ہر سال جاری ہوتی ہے

وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف عاصم منیر، سابق وزیراعظم عمران خان، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی، مذہبی اسکالر مفتی تقی عثمانی اور کئی دیگر پاکستانی سال 2025 میں دنیا کی 500 بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

’دنیا کے 500 بااثر مسلم شخصیات‘ کے عنوان سے یہ فہرست ہر سال اردن میں قائم تحقیقی مرکز رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر (آر آئی ایس ایس سی) کی جانب سے شائع کی جاتی ہے۔ یہ پہلی بار 2009 میں شائع ہوئی تھی اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ بااثر مسلمانوں کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔

اس فہرست میں ثقافت، نظریہ، فنانس، سیاست اور دیگر شعبوں سے اندازہ لگایا جاتا ہے کہ دنیا کی نامور مسلم شخصیات کتنی بااثر ہیں، اور وہ دنیا بھر کے مسلمانوں پر کس طرح اثر انداز ہوکر تبدیلیاں لا رہے ہیں۔

اس سال کئی پاکستانیوں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جن میں سیاسی اور عسکری رہنماؤں سے لے کر مخیر حضرات اور مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات کے لیے پہچانے جاتے ہیں۔

اس فہرست میں وزیراعظم شہباز شریف کا نام بھی شامل ہے۔ جن کے بارے میں وضاحت دی گئی کہ وہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد پاکستان کے 24ویں وزیراعظم بنے۔ وہ اس سے قبل 2022 سے 2023 تک 23 ویں وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔‘

اس فہرست میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شامل ہیں۔

ان کے بارے میں کہا گیا کہ ’عاصم منیر کا تعلق ایک مذہبی اور علمی گھرانے سے ہے۔ وہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے آرمی چیف بھی ہیں جو حافظ قرآن ہیں‘۔ یہ بھی کہا گیا کہ ’وہ پاکستان کی ٹاپ ملٹری انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہ کے طور پر کام کر چکے ہیں۔‘

دنیا کی نااثر ترین مسلمانوں کی فہرست میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا نام بھی شامل ہے، جو اگست 2023 سے کئی الزامات کے تحت جیل میں ہیں۔

ان کے بارے میں لکھا گیا کہ ’عمران خان 2018 میں پاکستان کے وزیر اعظم بنے اس امید کے ساتھ کہ وہ ملک میں گورننس، احتساب اور بدعنوانی کو بہتر کر سکیں گے۔ اپریل 2022 میں عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے عہدے سے ہٹائے جانے سے قبل انہیں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔‘

ان کے بارے میں مزید لکھا گیا کہ ’عمران خان کو اب بھی پاکستانی عوام اور بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کی بہت زیادہ حمایت حاصل ہے‘۔

فہرست میں مفتی تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل جیسی پاکستانی مذہبی شخصیات بھی دنیا کے بااثر مسلمانوں میں شامل تھیں۔

فہرست میں شامل دیگر پاکستانیوں میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی، صحافی، فلمساز اور ایکٹوسٹ شرمین عبید چنائے اور ’صوفیانہ گائیکی کی ملکہ' عابدہ پروین، نعت خوان اویس رضا قادری، اور پروفیسر ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی بھی شامل ہیں۔




#شہباز شریف
#بااثر مسلم شخصیات
#عمران خان