اسلام آباد میں جرمن سفارتکار اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے

09:447/01/2025, منگل
جنرل7/01/2025, منگل
ویب ڈیسک
جرمن سفارت کار کی جب لاش ملی تو ان کی آنکھ، ناک اور منہ سے خون بہہ رہا تھا۔
تصویر : آئی پی / فائل
جرمن سفارت کار کی جب لاش ملی تو ان کی آنکھ، ناک اور منہ سے خون بہہ رہا تھا۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں ایک جرمن سفارتکار قراقرم ہائٹس میں واقع اپنی رہاشگاہ میں مردہ پائے گئے۔

عرب نیوز کی
کے مطابق جرمن سفارت کار کی شناخت 58 سالہ تھامس جورگن بیلفیلڈ کے نام سے ہوئی ہے جو اسلام آباد میں جرمن سفارت خانے میں سیکنڈ سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

سرکاری نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق سفارت خانے کے عملے نے کہا کہ تھامسن دو دن سے غیر حاضر اور فون کالز کا جواب نہیں دے رہے تھے جس پر انہیں تشویش ہوئی۔

سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ جرمن سفارت خانے کا عملہ ان کے اپارٹمنٹ تالہ توڑ کر داخل ہوا اور تو کمرے میں ان کی لاش موجود تھی۔

پاکستان کے انگریزی اخبار
نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جرمن سفارت کار کی جب لاش ملی تو ان کی آنکھ، ناک اور منہ سے خون بہہ رہا تھا۔

نیوز ایجنسی کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ لاش کو پولی کلینک ہسپتال لے جایا گیا، جہاں موت کی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

’ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ سفارتکار کو پہلے دل کا معمولی دورہ پڑا تھا، جو ممکنہ طور پر اس کی موت کی وجہ ہوسکتی ہے۔‘

اے پی پی نے کہا کہ جرمن سفارت خانہ پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور حکام تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ نہیں معلوم کہ ان کی موت کس وقت ہوئی لیکن انہون نے آخری بار ہفتے کی شام 7 بجکر 44 منٹ پر واٹس ایپ میسجنگ ایپ واٹس ایپ کا استعمال کیا تھا۔


#پاکستان
#جرمنی
#موت