شادی سے پہلے خون کے ٹیسٹ کروانے کا خیال کچھ لوگوں کو عجیب لگتا ہے۔ تاہم طبی ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ شادی سے پہلے یہ ٹیسٹ کروانے سے جینیاتی اور متعدی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔
پاکستان جیسے ممالک میں، بہت سے خاندان شادی سے پہلے خون کے ٹیسٹ کو بے بنیاد یا غیر ضروری سمجھتے ہیں۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ کچھ ایسی بیماریاں ہوتی ہیں جن میں انسان بظاہر تندرست دکھائی دیتا ہے لیکن بعد میں یہ بیماری سنگین شکل اختیار کرسکتی ہے اس لیے وقت سے پہلے بیماری کی تشخیص بہت ضروری ہے۔
شادی سے پہلے کون سے ٹیسٹ ضروری ہے اس بارے میں یہ ویڈیو دیکھیں:
رپورٹ: اقرا حسین
ایڈیٹنگ: سید حمزہ علی