ساوٴتھ کوریا کے موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران مسافر طیارہ تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کم از کم 179 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ ملک کی ایوی ایشن کی تاریخ کا بدترین حادثہ ہے۔
حادثے کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیجو ایئر کے بوئنگ 800-737 مسافر طیارہ لینڈ کرنے کے دوران رن وے پر پھسل جاتا ہے اور پھر دھماکہ کی وجہ سے آگ کی لپیٹ میں آجاتا ہے۔
یہ حادثہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 3 بجے اُس وقت پیش آیا جب تھائی لینڈ سے آنے والی جیجو ایئر کی پرواز موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کررہی تھی جس میں 175 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے۔
ساوٴتھ کوریا کی نیشنل فائر ایجنسی نے تصدیق کی کہ حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ عملے کے دو ارکان کو بچا لیا گیا۔
ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ یہ حادثہ ممکنہ طور پر پرندوں کے ٹکرانے کی وجہ سے جس کے باعث لینڈنگ گیئر میں خرابی پیدا ہوئی۔
ایجنسی نے مزید کہا کہ طیارے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ اب تک 179 ہلاک افراد میں سے صرف 65 کی شناخت ہو سکی ہے۔
ساوٴتھ کوریا کی حکومت نے سات روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
15 سال پرانے بوئنگ 737-800 طیارے میں تھائی لینڈ کے دو مسافر سوار بھی تھے، جب کہ دیگر تمام مسافر ساوٴتھ کوریا سے تعلق رکھتے تھے۔
جنوبی کوریا کے موجودہ صدر چوئی سانگ موک نے موان ایئرپورٹ پر ریسکیو آپریشن کے لیے ہر ممکن کوشش کا حکم دیا۔
جیجو ایئرلائن ، جنوبی کوریا کے سب سے بڑے کم لاگت والی ایئرلائنز میں سے ایک ہے، جس کی بنیاد 2005 میں رکھی گئی تھی۔ یہ اس ایئرلائن کا پہلا حادثہ ہے۔س
یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ساوٴتھ کوریا کے سابق صدر یون سک یول کو مارشل لا لگانے پر ووٹنگ کے ذریعے عہدے سے ہٹا دیا تھا جس کے نتیجے میں ملک کو ایک بڑے سیاسی بحران کا سامنا ہے۔