ساوٴتھ کوریا طیارہ حادثہ: پرندہ ٹکرایا یا تکینکی خرابی، اب تک کی تحقیقات سے کیا معلوم ہوا؟

12:4131/12/2024, منگل
جنرل31/12/2024, منگل
AA
اگر کوئی پرندہ ہوائی جہاز سے ٹکرا جائے تو اسے ’برڈ سٹرائیک‘ کہا جاتا ہے۔
اگر کوئی پرندہ ہوائی جہاز سے ٹکرا جائے تو اسے ’برڈ سٹرائیک‘ کہا جاتا ہے۔

ساوٴتھ کوریا میں طیارہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں جس میں 179 لوگ ہلاک ہوئے۔ دنیا بھر کے تجزیہ کاروں کے مطابق حادثے کی وجوہات پرندے کا ٹکرانا اور دیگر ممکنہ عوامل شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے
کے مطابق موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جیجو ایئر بوئنگ 737-800 کے حادثے کی تحقیقات کرنے والے حکام پرندوں کے ٹکرانے کو ممکنہ وجہ تصور کر رہے ہیں۔

جیجو ایئر کے ایک پائلٹ نے مبینہ طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول کو آگاہ کیا کہ طیارہ ’کریش ہونے سے پہلے پرندوں سے ٹکرایا‘۔

تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ حادثے کی واحد وجہ پرندوں کا ٹکرانا نہیں تھا۔

بکنگھم نیو یونیورسٹی کے ایوی ایشن آپریشنز کے سینئر لیکچرر مارکو چان نے بتایا کہ ’جیجو کے طیارے حادثے کی وجہ صرف پرندے کا ٹکرانا نہیں بلکہ ممکنہ طور پر تکنیکی، آپریشنل اور ماحولیاتی عوامل کا نتیجہ میں ہوسکتا ہے‘۔



پرندوں کا ہوائی جہاز سے ٹکرانا کتنا خطرناک ہوسکتا ہے؟َ

اگر کوئی پرندہ ہوائی جہاز سے ٹکرا جائے تو اسے ’برڈ سٹرائیک‘ کہا جاتا ہے۔ جہاز سے پرندہ ٹکرانے سے انجن میں خرابی اور وِنڈ شیلڈ بھی ٹوٹ سکتی ہے جو بڑے حادثے کی وجہ بنتے ہیں

پرندوں کے جہاز سے ٹکرانے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں ایئرپورٹ کے قریب گندگی، کھلے میدان اور زمین پر جمع ہوا پانی بھی شامل ہیں جس کے ذریعے پرندے اپنے گھونسلے بناتے ہیں یا خوراک کی وجہ یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

اونچائی پر پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات بہت کم ہی ہوتے ہیں تاہم زیادہ تر واقعات جہاز کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران ہوتے ہیں جہاز پرندے اڑتے ہیں۔

امریکہ میں برڈ سٹرائیک کمیٹی کی رپورٹس کے مطابق واٹر فالز، گلز اور ریپٹر سب سے عام قسم کے پرندے ہیں جو ہوا میں طیاروں سے ٹکراتے ہیں۔

ایسے واقعات سے بچنے کے لیے ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ پرندوں کو ڈرانے کے لیے مختلف تکنیک کا استعمال کیا جاتا ہے، ایئرپورٹ کے قریب صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جاتا ہے اور ریڈار سسٹم کا استعمال کیا جاتا ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق صرف امریکہ میں ہر سال 14000 سے زیادہ پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔ 2022 میں برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک سال کے دوران پرندوں کے ٹکرانے تقریباً 1500 واقعات رپورٹ کیے۔

ڈیلفٹ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور نیدرلینڈز انسٹی ٹیوٹ آف فلائٹ گائیڈنس کے جرمن محققین کے 2020 کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ آسٹریلیا میں پرندوں کے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے۔



کیا پرندوں کے ٹکرانے سے لینڈنگ گئیر خراب ہوسکتے ہیں؟

کچھ رپورٹس جیجو ایئر کے طیارے کے لینڈنگ گیئر کی خرابی کو پرندوں کے ٹکرانے سے منسلک ہیں، تاہم مارکو چن کہتے ہیں کہ پرندوں کے ٹکرانے سے لینڈنگ گیئر کو براہ راست نقصان پہنچنا غیر معمولی بات ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ لینڈنگ گیئر عام طور پر انجن یا ونڈشیلڈ جیسے پرزوں سے زیادہ محفوظ ہوتا ہے۔

تاہم وہ کہتے ہیں کہ پرندوں کے ٹکرانے سے لینڈنگ گئیر کو کنٹرول کرنے یا اس کی مدد کرنے والے حصوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مارکو چن کے مطابق بوئنگ 737-800 جیسے جدید طیاروں میں ایسے حالات سے نمٹنے کے لیے بیک اپ سسٹم ہوتا ہے۔ ان میں آلٹرنیٹ لینڈنگ گیئر ایکسٹنشن پروسیجر شامل ہے۔

دوسری جانب ہوابازی کے ماہر رچرڈ کرن کا خیال ہے کہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ پرندوں کی ٹکر کی وجہ سے لینڈنگ گیئر فیل ہو جائے۔ ’مجھے یہ غیر معمولی معلوم ہوتا ہے کہ لینڈنگ گیئر اوپن ہی نہیں ہوا، میرا خیال ہے کہ کسی چیز نے اسے بلاک کیا ہوگا، ہوسکتا ہے کہ اس میں دیگر مسائل آئے ہوں‘۔


#طیارہ
#حادثہ
#ساوٴتھ کوریا