دسمبر میں پاکستان کی امپورٹس 5 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو پچھلے دو سال میں سب سے زیادہ رہیں

07:462/01/2025, Perşembe
جنرل2/01/2025, Perşembe
ویب ڈیسک
حکومتی ذرائع کے مطابق ایران سے امپورٹس میں بہت زیادہ اضافہ ہوا
تصویر : AI / اے آئی
حکومتی ذرائع کے مطابق ایران سے امپورٹس میں بہت زیادہ اضافہ ہوا

نومبر کے مقابلے دسمبر میں امپورٹس کے حجم میں 80 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا

دسمبر 2024 میں پاکستان کی امپورٹس 5 ارب 20 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو پچھلے دو سالوں میں سب سے زیادہ ہیں۔ یہ نومبر 2024 کے 4 ارب 40 کروڑ ڈالر سے 80 کروڑ ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔

پاکستان کے نامور بزنس میگزین
کے مطابق دسمبر 2024 میں امپورٹس 5 ارب 20 کروڑ ڈالر تھیں جو دسمبر 2023 میں 4 ارب 50 کروڑ ڈالر تھیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سال دسمبر میں بہتر تجارت اور ریجنل پارٹنرشپ رہی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ایران سے امپورٹس میں بہت زیادہ اضافہ ہوا جو نومبر 2024 میں 129.7 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ یہ گزشتہ سال (جولائی سے نومبر) کے اسی عرصے کے مقابلے میں 47 فیصد اضافہ ہے۔

تجارتی تعلقات معطل ہونے کے باوجود انڈیا کے ساتھ تجارت میں بھی اضافہ ہوا۔ اگست 2023 کے مقابلے اگست 2024 میں انڈیا سے امپورٹس میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دسمبر میں امپورٹس میں اضافے کی وجہ امپورٹ پابندیوں میں نرمی، مضبوط علاقائی تعلقات اور مقامی انڈسٹریز کو سپورٹ کرنے کے لیے خام مال کی زیادہ مانگ ہے۔

تاہم زیادہ امپورٹس کرنٹ اکاؤنٹ پر دباؤ ڈال سکتے ہیں، لیکن اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔

تاہم یہ اضافہ اس بات کو بھی اجاگر کرتا ہے کہ اسٹریٹجک پلاننگ کی ضرورت ہے تاکہ تجارتی نمو مالی استحکام کو متاثر نہ کرے۔

2025 میں امپورٹس ممکنہ طور پر اہم علاقائی شراکت داروں کے ساتھ جاری اصلاحات اور تجارتی پالیسیوں پر منحصر ہوں گی۔



#امپورٹ
#پاکستان
#معیشت