دنیا پر مڈل ایسٹ کی جنگ کے تباہ کن اثرات، آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے درپیش چیلنجز اور زمین کا بڑھتا ہوا درجہ حرارت: سال 2024 کی حیرت انگیز تصاویر یہ ہیں:
پیرس 2024 اولمپک گیمز میں سرفنگ ایونٹ
غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان 7 اکتوبر کے حملوں کے بعد ایک سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی لڑائی کے نتیجے میں 20 لاکھ کے قریب لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
فلسطینی خاتون امداد حاصل کرنے کا انتظار کر رہی ہیں
سوڈان میں خانہ جنگی کی وجہ سے ایک کروڑ سے زائد افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔
شام کے صدر بشار الاسد کو باغیوں نے 13 سال کی خانہ جنگی کے بعد اقتدار سے ہٹا دیا
موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں شدید بارشیں، طوفان اور سیلاب دیکھے گئے۔ سپین کی تاریخ کا بدترین سیلاب بھی ریکارڈ کیا گیا۔
موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا بھر کے مختلف جنگلات میں آگ بھڑکنے کے واقعات بھی ہوئے۔