کن ممالک کو اولمپکس میں شرکت پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا؟

11:0627/07/2024, السبت
جنرل28/07/2024, الأحد
ویب ڈیسک
اولمپکس 2024 پیرس میں ہورہا ہے جہاں غزہ میں جنگ کرنے والا ملک اسرائیل بھی شامل ہے
اولمپکس 2024 پیرس میں ہورہا ہے جہاں غزہ میں جنگ کرنے والا ملک اسرائیل بھی شامل ہے

یپرس میں اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب میں جیسے ہی اسرائیلی کی فٹ بال ٹیم میدان میں اتری تو ان کے قومی ترانے کے دوران لوگوں نے ’فری فلسطین‘ (فلسطین کو آزاد کرو) کے نعرے لگائے۔


پیرس اولمپکس میں دس ہزار پانچ سو ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں جن میں 88 اسرائیلی ایتھلیٹس بھی حصہ لے رہے ہیں


اس ایونٹ میں اسرائیلی ایتھلیٹس کو خصوصی طور پر فرانسیسی پولیس کی ایلیٹ یونٹ کی سیکیورٹی دی گئی ہے جو چوبیس گھنٹے ان کی حفاظت کے لیے تعینات ہے۔


سات اکتوبر سے اسرائیلی فوجی غزہ میں مسلسل بمباری کررہے ہیں جس میں 39 ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوچکے ہیں، اس کے باوجود اسرائیلی ٹیم اولمپکس میں شرکت کررہی ہے جس کی وجہ سے اولمپکس آرگنائزر کو تنقید کا سامنا ہے۔ اولمپکس آرگنائزر ماضی میں بھی کئی ممالک پر ایونٹ میں شرکت کرنے پر ہابندی عائد کرتی رہی ہے۔


اس سال اولمپکس میں دو ممالک حصہ نہیں رہے جن میں روس اور بیلاروس شامل ہیں جس کے بارے میں اولمپکس کمیٹی نے کہا کہ دونوں ممالک یوکرین میں جنگ میں ملوث ہیں۔


اسرائیل پر پابندی کا مطالبہ کرنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔


اس سے پہلے کن ممالک پر اولمپکس میں شرکت پر پابندی لگائی گئی؟


پہلی پابندی 1920 میں بیلجیئم میں منعقد ہونے والے اولمپکس میں لگائی گئی جب جرمنی، آسٹریا، ہنگری، بلغاریہ اور ترکیہ کو پہلی جنگ عظیم میں ملوث ہونے کی وجہ سے پابندی لگا دی گئی۔


جرمنی اور جاپان 1948 اولمپکس میں بھی شرکت نہیں کرسکا کیونکہ دوسری جنگ عظیم میں ملوث ہونے کی وجہ سے عائد کی گئی پابندی بڑھا دی گئی تھی۔


زمبابوے کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج اور بین الاقوامی دباوٴ کی وجہ سے 1972 میں اس پر پابندی کردی گئی تھی


2000 میں خواتین پر عائد کی گئی پابندیوں کی وجہ سے افغانستان پر پابندی عائد کی گئی۔


کویت کو اکتوبر 2015 میں ملک کی اولمپک کمیٹی میں حکومتی مداخلت کی وجہ سے اولمپکس سے باہر کردیا گیا تھا


2024 اولمپکس میں کون سے ممالک کی شرکت پر پابندی ہے؟


روس اور بیلاروس پر یوکرین میں جاری جنگ کی وجہ سے پیرس میں ہونے والے 2024 کے اولمپک گیمز پر پابندی عائد ہے۔


بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے جاری نمبروں کے مطابق 2024 کے اولمپکس میں روس سے صرف 15 اور بیلاروس کے 18 ایتھلیٹس اے آئی این کے تحت حصہ لے رہے ہیں۔


اے آئی این کیا ہے؟


اے آئی این کا مطلب انڈی ویژول نیوٹرل ایتھلٹس یعنی پیرس گیمز میں روسی اور بیلاروسی پرچم، قومی ترانے اور یونیفارم کی اجازت نہیں ہوگی۔


پیرس اولمپکس کے 33 ویں ایڈیشن میں 32 کھیلوں کھیلے جائیں گے جس میں 329 ایونٹس ہیں جو 26 جولائی سے 11 اگست تک جاری رہیں گے۔







#Paris Olympics 2024
#Paris
#Europe
#Israel-Gaza war