بنوں: دہشت گردی کیخلاف ’امن مارچ‘ کے دوران فائرنگ، 2 افراد ہلاک

16:4919/07/2024, Cuma
جی: 3/10/2024, Perşembe
ویب ڈیسک
ایجنسی
بنوں میں امن مارچ کی ریلی نکالی گئی
بنوں میں امن مارچ کی ریلی نکالی گئی

پاکستان کے صوبے خیبرپخوتنخوا اور بلوچستان کے اضلاع میں پرتشدد واقعات اور دہشت گرد حملوں میں ایک پولیس اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔


واضح رہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سرحد افغانستان سے ملتی ہے، صوبے میں حال ہی میں سیکورٹی فورسز، سرکاری اہلکاروں اور انسداد پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں پر زیادہ حملے دیکھے ہیں۔ صوبہ بلوچستان میں بھی حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔


حملوں میں حالیہ اضافہ خیبر پختوا کے بنوں اور ٹانک کے اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کا باعث بنا ہے۔ شہری حکام سے ان علاقوں میں امن بحال کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


بنوں میں ’امن مارچ‘ کے دوران فائرنگ

جمعہ کو بنوں میں دہشت گردی کے خلاف ’امن مارچ‘ کی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی، مارچ کے دوران بھگدڑ اورنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔


یہ مارچ علاقے میں خراب امن کی صورتحال کی وجہ سے کیا جارہا تھا جس میں صوبے کے مختلف اضلاع سے شہریوں نے قافلوں کے ذریعے شرکت کی تھی۔


پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر پختون یار خان نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’بنوں میں سیکڑوں اور ہزاروں لوگوں کی ایک امن ریلی کے دوران اچانک فائرنگ شروع ہوئی جس میں دو افراد ہلاک اور چوبیس زخمی ہوئے۔


انہوں نے مزید بتایا کہ بنوں میں حالیہ بدامنی نے کاروبار، تعلیمی اداروں اور معمولات زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے اور شہری ’ہر قیمت پر‘ امن چاہتے ہیں۔


تاحال یہ واضح نہیں کہ فائرنگ کس نے کی اور نہ ہی سرکاری حکام نے اس بارے میں کوئی بیان جاری کیا ہے۔




ڈیرہ اسماعیل خان دھماکہ


پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں مسجد کے قریب دھماکے سے دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور اس میں طالبان کمانڈر عین اللہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا گیا، تاہم وہ محفوظ رہے۔


پولیس کے مطابق وانا کے ایک پولیس افسر فرید وزیر نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’آج صبح مولوی نور محمد مسجد کے قریب ایک بم دھماکہ ہوا، جس میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔ ہم موٹرسائیکل میں نصب تھا۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔‘


اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں پولیس چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔


بلوچستان میں دھماکہ


حکام نے بتایا کہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں آئی ای ڈی دھماکے میں ایک ایف سی اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔ علاقے میں لیویز فورس کے چیف انسپ بلوچ نے بتایا کہ آئی ای ڈی حملہ اس وقت ہوا جب ایف سی کا قافلہ تربت سے 100 کلومیٹر دور 'گیلی' نامی علاقے سے گزر رہا تھا۔


انہوں نے مزید بتایا کہ ’سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور زخمی فوجیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔‘


ایک اور حملے میں ضلع پشین میں دھماکہ ہوا، واقعے میں سی ٹی ڈی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا ایک سپاہی زخمی ہوا۔





#Balochistan
#KPK
#Terrorism
#Pakistan