امریکا نے اسرائیل کے لبنان پر زمینی حملے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر براہ راست فوجی حملہ کرنے کی کوشش کی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی وزیر دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسرائیل کے وزیر دفاع یوآوو گیلانٹ کو بتایا کہ امریکہ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو ہٹانے کے لیے زمینی کارروائی کی حمایت کرتا ہے
انہوں نے کہا کہ اگر ایران اسرائیل پربراہ راست حملہ کرے گا تو ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔
’میں نے واضح کر دیا کہ امریکہ اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے‘
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل نے منگل کو اسی طرح کا بیان دیا تھا، جس میں یہ جواز پیش کیا گیا اسرائیل صرف ’محدود کارروائیاں‘ کررہا ہے۔
بیان یہ بھی کہا کہ وہ زمینی حملے کی توسیع کے خلاف ہے اور یہ کہ لبنان کے ساتھ اسرائیل کی سرحد پر پائیدار استحکام حاصل کرنے کا واحد راستہ سفارتی حل ہے۔