اسرائیل نے انتونیو گوتریس کو ملک کے اندر آنے پر پابندی لگا دی

11:082/10/2024, بدھ
جی: 2/10/2024, بدھ
ویب ڈیسک
اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس

انتونیو گوتریس نے اس سے پہلے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تنازعات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ملک کے اندر آنے پر پابندی لگا دی۔

اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے کہا کہ ’جو کوئی بھی اسرائیل پر ایران کے گھناؤنے حملے کی واضح طور پر مذمت نہیں کر سکتا وہ اسرائیلی سرزمین پر قدم رکھنے کا حق نہیں رکھتا۔‘

اسرائیلی وزیر خارجہ نے انتونیو گوتریس کو اسرائیل مخالف، دہشت گرد، ریپسٹ اور قاتلوں کی حمایت کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتونیو گوتریس کو اقوام متحدہ کی تاریخ میں ایک بُری شخصیت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

انتونیو گوتریس نے اس سے پہلے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تنازعات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو رات قریب دس بجے ایران نے اسرائیل پر قریب 180 بیلسٹک میزائل حملے کیے تھے۔ ایران کی پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل پر میزائل حملہ گذشتہ ہفتے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے ساتھ ساتھ اس سال کے شروع میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کے جواب میں ہے۔سینئر ایرانی عہدیدار نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر میزائل حملوں کا حکم دیا اور اس حملے کے بعد ایران کسی بھی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔

اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز کا کہنا تھا کہ حملوں کے باعث کم از کم دو افراد زخمی اور ایک شخص ہلاک ہوا۔ اسرائیل کے ایکس اکاوٴنٹ کے مطابق ایران کی جانب سے 180 بیلسٹک میزائل داغے گئے۔


#حزب اللہ
#مشرقی وسطیٰ
#اسرائیل
#ایران
#حماس اسرائیل جنگ