امریکہ کی تائیوان کو 56 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی ملٹری سپورٹ دینے کی منظوری

11:1230/09/2024, پیر
general.g30/09/2024, پیر
ویب ڈیسک
بائیڈن نے تائیوان کے لیے 56 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی نئی ملٹری سپورٹ کی منظوری دے دی۔
بائیڈن نے تائیوان کے لیے 56 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی نئی ملٹری سپورٹ کی منظوری دے دی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے تائیوان کے لیے 56 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی نئی ملٹری سپورٹ کی منظوری دے دی۔

وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق صدر بائیڈن نے وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ وہ تائیوان کے دفاعی سازوسامان اور فوجی ٹریننگ کے لیے 56 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی امداد جاری کریں۔

بیان میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اگرچہ امریکہ کے تائیوان کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں لیکن وہ تائیوان کو اسلحہ فراہم کرنے والا اہم ملک ہے۔ چین نے بار بار امریکا سے مطالبہ کرتا آیا ہے کہ وہ تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کر دے۔

یہ بھی واضح رہے کہ اپریل میں امریکہ نے تائیوان کے لیے اربوں ڈالر کی فوجی امداد کی منظوری دی تھی جب چین نے تائیوان پر فوجی اور سیاسی دباؤ میں اضافہ کیا تھا۔ بیجنگ نے واشنگٹن پر ’اندرونی معاملات‘ میں مداخلت کا الزام لگایا ہے۔

یاد رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے اور وہاں اپنا اثر و سوخ بڑھانا چاہتا ہے جب کہ تائیوان نے چین کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جزیرے کے لوگوں کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔





#امریکا
#تائیوان
#چائنہ