اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازعے کی تاریخ کیا ہے؟

09:462/10/2024, بدھ
جنرل2/10/2024, بدھ
ویب ڈیسک
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازے کی تاریخ بہت پرانی ہے
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازے کی تاریخ بہت پرانی ہے

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازع کئی سال پرانا ہے اور تاریخی، سیاسی اور مذہبی مسائل پر مبنی ہے۔ لبنان کی عسکری اور مزاحمتی تنظیم حزب اللہ 1980 کی دہائی کے شروع میں لبنان کی خانہ جنگی اور جنوبی لبنان پر اسرائیل کے قبضے کے دوران وجود میں آیا۔ یہاں ان کے تنازعات کی تاریخ کے کچھ اہم واقعات پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔


1975 لبنان میں سول وار

50 سال پہلے ملک میں موجود مختلف سیاسی، مذہبی اور سوشل گروپس کے درمیان تنازعات کی وجہ سے لبنان میں خانہ جنگی (یعنی سول وار) شروع ہوگئی تھی۔ یہ جنگ 1990 تک جاری رہی اور اس دوران تقریباً 20 ہزار لوگ مارے گئے اور 177,000 لاپتہ ہوئے۔


جون 1982: حزب اللہ کا وجود

جون 1982 میں جنوبی لبنان میں قائم فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے حملوں کے جواب میں اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا۔ اس حملے کی مزاحمت کے لیے حزب اللہ سمیت کئی لبنانی گروپس وجود میں آئے۔


1993 سات دن کی جنگ

1993 میں اسرائیلی افواج نے لبنانی کے کچے علاقوں اور ایک پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا جو سات دنوں تک جاری رہی جسے انگریزی میں ’سیون ڈے وار‘ کہا جاتا ہے۔


2000: اسرائیلی فوج کی لبنان سرزمین سے انخلا

سنہ 2000 تک حزب اللہ کے پے در پے حملوں کے بعد اسرائیلی فوج لبنان سے نکل گئی۔


2006: پانچ ہفتوں کی جنگ

2006 میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان ایک اور تنازعہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں پانچ ہفتوں کی جنگ چھڑ گئی۔ اس میں تقریباً 1200 لبنانی مارے گئے۔


2023: فلسطین سے اظہار یکجہتی میں حزب اللہ کے اسرائیل پر راکٹ حملے

پچھلے سال سات اکتوبر کو غزہ پر اسرائیل کی جنگ شروع ہونے کے بعد اس کے اگلے دن 8 اکتوبر 2023 کو فلسطین کی حمایت میں حزب اللہ نے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے۔


#حزب اللہ
#مشرقی وسطیٰ
#اسرائیل
#حماس اسرائیل جنگ