مڈل ایسٹ تنازع: 70 پاکستانی لبنان سے بحفاظت کراچی پہنچ گئے

11:109/10/2024, بدھ
جنرل9/10/2024, بدھ
ویب ڈیسک
جنگ کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے لبنان سے لوگوں کا انخلاء جاری ہے
جنگ کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے لبنان سے لوگوں کا انخلاء جاری ہے

جنگ زدہ لبنان سے 70 پاکستانیوں کو لے کر ایک خصوصی پرواز آج صبح صوبہ سندھ کے شہر کراچی پہنچ گئے۔

ریڈیو پاکستان کی ایک
کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی اور صوبائی وزیر اکرام اللہ دھاریجو نے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لبنان سے آنے والے شہریوں کا استقبال کیا۔

پاکستان کے محکمہ خارجہ کے مطابق لبنان سے پاکستانی شہری شام کے دار الحکومت دمشق تک بذریعہ سڑک پہنچے جہاں سے ان کو ہوائی جہاز کو ذریعے پاکستان بھیجا گیا۔ ان میں شام سے آنے والے 4 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والے حماس اسرائیل تنازع نے اب آس پاس کے ملکوں کو بھی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ میں اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کی قیادت اور ان کے ٹھکانوں کو شدید بمباری کا نشانہ بنایا ہے، ان حملوں میں 1000 سے زیادہ عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں اور ہزاروں زخمی ہیں۔

جنگ کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے لبنان سے لوگوں کا انخلاء جاری ہے۔ بیشتر ممالک نے لبنان کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں اور اپنے شہریوں کو جلد از جلد لبنان سے نکل جانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔


#مشرقی وسطیٰ
#لبنان
#اسرائیل
#حماس اسرائیل جنگ