پاکستان میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ، تعداد 28 ہوگئی

13:223/10/2024, جمعرات
جی: 3/10/2024, جمعرات
ویب ڈیسک
ملک میں پولیو وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی۔
ملک میں پولیو وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی۔

پاکستان میں پولیو وائرس کے دو نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں پولیو وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی۔

صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب سے تعلق رکھنے والی 36 مہینے کی بچی اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ٹانک سے تعلق رکھنے والی 7 ماہ کی بچی میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ وائرس پہلے دونوں اضلاع کے سیوریج کے نمونوں میں پایا گیا تھا، پولیو وائرس کے حالیہ تصدیق شدہ کیسز کے بعد خیبرپختونخوا میں تعداد 3 ہو گئی، جب کہ بلوچستان میں اب یہ تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں 7، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

صوبہ بلوچستان میں اس سال پولیو کے سب سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے۔


#پولیو مہم
#پولیو وائرس
#پاکستان