ایران نے اسرائیل پر حملہ کر کے بہت بڑی غلطی کی، نیتن یاہو

07:462/10/2024, mercredi
جی: 2/10/2024, mercredi
ویب ڈیسک
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد مڈل ایسٹ میں بڑی جنگ کا خدشہ بڑھ گیا ہے

ایران کی جانب سے اسرائیل پر
کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کر کے ایک بڑی غلطی کی ہے اور اب اسے اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

اپنے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’ایران نے اسرائیل کو سمجھنے میں غلطی کی ہے، وہ نہیں جانتے کہ اسرائیل اپنا دفاع اور جوابی کارروائی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’جو غلطی ایران نے کی اُس کے نتائج کے بارے میں بہت جلد اُسے اندازہ ہو جائے گا۔ ہم اپنے اصولوں پر قائم ہیں اور بس اتنا واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ جو بھی ہم پر حملہ کرے گا ہم اس پر جوابی حملہ کریں گے۔‘

واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو رات قریب دس بجے ایران نے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل حملے کیے تھے۔ ایران کی پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل پر میزائل حملہ گذشتہ ہفتے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے ساتھ ساتھ اس سال کے شروع میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کے جواب میں ہے۔

سینئر ایرانی عہدیدار نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر میزائل حملوں کا حکم دیا اور اس حملے کے بعد ایران کسی بھی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔

اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز کا کہنا تھا کہ حملوں کے باعث کم از کم دو افراد زخمی اور ایک شخص ہلاک ہوا۔ اسرائیل کے ایکس اکاوٴنٹ کے مطابق ایران کی جانب سے 181 بیلسٹک میزائل داغے گئے۔





#اسرائیل
#مشرقی وسطیٰ
#حماس اسرائیل جنگ
#حزب اللہ
#ایران