logo
ایڈیٹنگ:

اسرائیل کا یمن پر حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، 4 افراد ہلاک

10:0430/09/2024, پیر
جی: 30/09/2024, پیر
ویب ڈیسک
اسرائیل کی فوج نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کردیے
اسرائیل کی فوج نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کردیے

اسرائیلی فوج نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کردیے۔ جس کے بعد غزہ اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد بڑے علاقائی تنازعے سے متعلق سنگین خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

اتوار کو ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ لڑاکا طیاروں سمیت درجنوں طیارے نے یمن کے راس عیسیٰ اور حدیدہ بندرگاہوں پر پاور پلانٹس کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہوئے ہوگئے۔

یہ حملہ حوثی باغیوں کی جانب سے اسرائیل کے تل ابیب کے قریب بین گوریون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل داغے جانے کے اعلان کے ایک دن بعد ہوا۔

ایران کے اتحادی گروپ حوثیوں نے گذشتہ سال نومبر سے مسلسل بحیرہ احمر، خلیج عدن اور آبنائے باب المندب میں اسرائیل اور اس سے منسلک بحری جہازوں پر ڈرون اور میزائل داغے ہیں۔ وہ ان کارروائیوں کو غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی قرار دیتے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے حوثی ایران کی ہدایت اور فنڈنگ ​​کے تحت اور عراقی ملیشیا کی مدد سے اسرائیل پر حملہ کرنے، علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

حوثیوں کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے ان کی فلسطینی عوام کے ساتھ سپورٹ کم نہیں ہوگی۔

کونسل نے کہا کہ ’اسرائیلی جارحیت سے یمنی عوام کے عزائم کم نہیں ہوں گے بلکہ مزید بڑھیں گے‘۔

ایران کی وزارت خارجہ نے یمنی حملے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان ناصر کنانی نے الزام لگایا کہ امریکہ اسرائیل کے جرائم کی مکمل حمایت کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ حماس نے اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور یمنی عوام اور حوثی تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی حملت کو خطے کے لیے تشویش ناک قرار دیا۔





#اسرائیل
#حماس اسرائیل جنگ
#لبنان
#یمن
#حوثی

دن کی اہم ترین خبریں بذریعہ ای میل حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ یہاں سبسکرائب کریں۔

سبسکرائب کر کے، آپ البائیراک میڈیا گروپ کی سائٹس سے الیکٹرانک مواصلات کی اجازت دیتے ہیں اور استعمال کی شرائط اور رازداری کی پالیسی سے اتفاق کرتے ہیں۔