پاکستان کے کامیاب کوہ پیما سرباز خان 8 ہزار میٹر کی تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے اور اتنی ہی چوٹیاں سر کرنے والے سرباز خان دوسرے اور سب سے کم عمر پاکستانی ہیں۔ کوہ پیماوٴں کی زندگی میں دنیا کی تمام آٹھ ہزار میٹر کی تمام چودہ چوٹیاں سر کرنا اعزاز سمجھا جاتا ہے اور دنیا بھر میں صرف چند ہی کوہ پیما یہ کارنامہ سرانجام کرپائیں ہیں۔
ایماجن نیپال نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کو مقامی وقت شام چار بجکر چھ بجے 11 کوہ پیماوٴں نے 8027 میٹر بلند ’شیشا پنگما‘ چوٹی سر کی۔
بیان میں یہ بھی کہا کہ ’سرباز خان سمیت گروہ کے پانچ ممبرز نے آٹھ میٹر کی تمام چودہ چوٹیاں سر کیں۔‘
ساتھی کوہ پیما نائلہ کیانی نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ ’تاریخ رقم ہوگئی‘۔
الپائن کلب آف پاکستان کے سیکریٹری کرار حیدری نے سرباز خان کو مبارک باد دی۔
سرباز خان پہلے پاکستانی کوہ پیما بھی ہیں جنہوں نے اضافی آکسیجن کے بغیر 14 میں سے 11 چوٹیاں سر کی ہیں اور ماؤنٹ ایورسٹ کو دو بار سر کیا۔