امریکی ریاست فلوریڈا میں آنے والا کیٹیگری 5 کا خطرناک ’ملٹن‘ نامی سمندری طوفان بدھ کی رات ٹکڑائے گا اور اس سے بڑی تباہی کے خدشے کے پیش نظر رہائشیوں کو فوری اپنے گھر چھوڑنے کے احکامات دے دیے گئے ہیں، جب کہ تمام ایرپورٹس بند کردیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ دو ہفتے پہلے ہی ’ہیلن‘ نامی ایک طوفان نے امریکہ میں بڑی تباہی مچائی تھی۔
امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق ’ملٹن‘ طوفان حالیہ صدی میں اب تک کا تباہ کن طوفان ہوسکتا ہے جس کی لہریں 10 سے 15 فٹ اونچی ہوں گی۔
سمندر میں چلنے والی ہوا کی رفتار اگر 119 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے تو اس سے طوفان کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ اسے دیگر ممالک میں سائیکلون یا ٹائیفون یا ٹروپیکل سائیکلون بھی کہا جاتا ہے۔
یہ تیز رفتار ہوائیں طوفان کی شکل تب اختیار کرتے ہیں جب نارتھ ایتلھینٹک کے گرم سمندر کی گرم ہوائیں اوپر کی طرف اٹھتی ہیں اور آہستہ آہستہ اس کا درجہ حرارت کم ہوجاتا ہے اور ہوائیں ٹھنڈی ہوجاتی ہیں اور پھر نیچے سے اٹھنے والی گرم ہواوٴں کے ٹکراوٴ کی وجہ سے کلاؤڈ فارمیشن کا عمل شروع ہوتا ہے۔ یعنی جب کبھی طوفان کے اوپر کی ہوا نیچے زمین سے آنے والی گرم ہوا سے زیادہ تیزی سے دور چلی جاتی ہے تو نچلی سطح پر دباؤ کم ہونے سے طوفان زیادہ طاقتور ہوجاتا ہے۔
امریکا میں کیٹیگری 5 کا آنے والا یہ پہلا طوفان نہیں ہے۔ 1924 سے اب تک 40 طوفان امریکی ریاستوں سے ٹھکرا چکے ہیں جس میں سے 4 طوفان کیٹیگری 5 کے تھے۔
جس سے اب تک 700 سے زائد افراد ہلاک، ہزاروں لاپتہ اور کھربوں کا نقصان ہوچکا ہے۔
ملٹن نامی طوفان 2024 کا 9واں طوفان ہے جو نومبر کے آخر تک ختم ہوسکتا ہے۔
بنیادی طور پر طوفان 5 کیٹیگریز میں تقسیم ہوتے ہیں۔
پہلی کیٹیگری وہ ہوتی ہے جس میں ہوا 74 سے 95 میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہیں اور اس سے درختوں، پولز وغیرہ کو نقصان پہنچتا ہے۔
دوسری کیٹیگری میں ہوا 96 سے 110 میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے جس سے سڑکیں اور بجلی بند ہوجاتی ہے۔
تیسری کیٹیگری میں ہوا کی رفتار 111 سے 129 میٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہوتی ہے جس سے پانی اور بجلی کی فراہمی طوفان کے گزر جانے کے کئی دن بعد بھی معطل رہتی ہے۔
چوتھی کیٹیگری میں ہوا کی رفتار 130 سے 156 فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہیں جس سے پختہ عمارتوں کو نقصان پہنچتا ہے، درخت اکھڑ جاتے ہیں اور بجلی کئی ہفتوں اور مہینوں تک بند رہتی ہے۔
پانچویں کیٹیگری میں ہوا 157 اور سے زیادہ کی رفتار میں چلتی ہیں جس سے گھر یا عمارتیں مکمل تباہ ہوجاتے ہیں اور بجلی کئی ماہ تک بند رہتی ہے۔