امریکا میں صدارتی الیکشن کا وقت ختم ہوچکا ہے۔ پانچ نومبر کو الیکشن مہم کا آخری دن تھا۔ اب تک کے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس کی امیدوار کملا ہیرس 221 اور ریپبلکنز امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 266 الیکٹورل کالج ووٹ کے ساتھ آگے ہیں۔
پاکستانی وقت صبح 12:32 بجے |
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ جیت گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ’یہ امریکہ کے لیے ’سنہری دور‘ ہوگا۔ یہ امریکی عوام کے لیے ایک عظیم فتح ہے، جو امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے میں ہماری مدد کرے گی۔‘
’ہم اپنے ملک کے زخم بھرنے جا رہے ہیں، یہ ہماری سیاسی فتح ہے، ووٹرز کا شکریہ جنہوں نے مجھے 47ویں مرتبہ صدر بننے میں کردار ادا کیا‘ ڈونلڈ ٹرمپ کی ’وکٹری سپیچ‘
سابق صدر نے کہا ہے کہ لوگ ان سے کہتے ہیں کہ ’خدا نے میری زندگی ایک وجہ سے بخشی ہے اور اس کی وجہ اپنے ملک کو بچانا اور امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانا ہے اور اب ہم مل کر اس مشن کو پورا کریں گے‘۔
پاکستانی وقت صبح 12:31 بجے |
ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے والد فلوریڈا میں اپنے کارکنوں سے بات کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
پاکستانی وقت صبح 12:30 بجے |
انہوں نے اپنی برتری کو ’سیاسی فتح‘ قرار دیتے ہوئے اپنے ووٹرز سے کہا کہ’ 47 ویں صدر منتخب کرنے پرآپ سب کا شکریہ‘
۔ یاد رہے کہ اگرچہ وہ ابھی تک چار الیکٹورل کالج کے ووٹوں سے دور ہے لہذا انہوں نے ابھی تک صدارتی دوڑ آفیشلی نہیں جیتی ہے۔
ٹرمپ کے سپورٹرز نے ’یو ایس اے، یو ایس اے‘ کے نعرے لگائے۔
پاکستانی وقت صبح 12:28 بجے |
ٹرمپ اپنے سپورٹرز سے خطاب کررہے ہیں
ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اسٹیج پر ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ بھی موجود ہیں۔ اس کے ساتھ نائب صدر کے امیدوار جے ڈی وینس بھی موجود ہیں۔
پاکستانی وقت صبح 10 بجے |
سوئنگ اسٹیٹ پنسلوانیا سے ٹرمپ کو برتری حاصل
ریاست پنسلوانیا سے ڈونلڈ ٹرمپ 50.9 فیصد ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل ہے جبکہ کملا ہیرس 48.0 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پنسلوانیا میں الیکٹورل کالج ووٹوں کی تعداد 19 ہے اور سوئنگ سٹیٹس میں یہ سب سے اہم ریاست سمجھی جاتی ہے۔
پاکستانی وقت صبح 9:30 بجے |
کملا ہیرس کے ووٹرز میں مایوسی چھا گئی
ہاورڈ یونیورسٹی کے میدان پر کچھ دیر پہلے کملا ہیرس تقریر کرنے والی تھیں لیکن سوئنگ اسٹیٹس شمالی کیرولائنا اور جارجیا میں ٹرمپ کی فیصلہ کن برتری کے بعد انہوں نے تقریر کرنے کا ارادہ ترک کردیا ہے اور ان کے حمایتوں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔
پاکستانی وقت صبح 9 بجے |
سوئنگ اسٹیٹ جارجیا سے ٹرمپ کو برتری حاصل
اہم سوئنگ اسٹیٹ جارجیا سے ڈونلڈ ٹرمپ 50.8 فیصد ووٹ سے کامیاب اور کملا ہیرس 48.3 فیصد ووٹ لے دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس ریاست میں الیکٹورل ووٹ کی تعداد 16 ہے۔
امریکی نشریاتی اداروں کے مطابق توقع ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی فلوریڈا میں اپنے ووٹرز سے خطاب کریں گے۔
پاکستانی وقت صبح 9 بجے |
سوئنگ اسٹیٹ نارتھ کیرولینا سے ٹرمپ کو برتری حاصل
اس کے علاوہ نارتھ کیرولینا سے ڈونلڈ ٹرمپ 50.9 فیصد ووٹ سے پہلے نمبر پر اور کملا ہیرس نے 47.7 فیصد ووٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔
نارتھ کیرولینا میں الیکٹورل کالج ووٹ کی تعداد 15 ہے۔
منگل کی لائیو اپڈیٹس
پولز سے پتہ چلتا ہے کہ کملا ہیریس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سوئنگ ریاستوں سمیت دیگر اسٹیٹس میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔
ریاست فلاڈیلفیا، پنسلوانیا میں اپنی آخری انتخابی مہم میں کملا ہیرس نے اس بات پر زور دیا کہ ’ہر ایک ووٹ اہمیت رکھتا ہے۔‘
کملا ہیرس نے کہا ہے کہ وہ ملک کی اگلی صدر بننے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے اپنے سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی جماعت پُرامید اور اس بارے میں پرجوش ہیں کہ ہم مل کر اسے ممکن بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ووٹرز کے پاس موقع ہے کہ وہ ’ایک دہائی کی سیاست کا صفحہ پلٹ دیں جو خوف اور تقسیم پر چل رہی ہے۔‘
دوسری جانب گرینڈ ریپڈز، مشی گن میں اپنی آخری ریلی میں ٹرمپ نے وعدہ کیا کہ وہ امریکہ کو ’کامیابی کی نئی بلندیوں‘ تک لے جائیں گے۔
ٹرمپ نے اپنے سپورٹرز کو یہ بھی بتایا کہ وہ آج الیکشن جیت جاییں گے۔ ’یہ ہمارے ملک کی تاریخ میں سیاسی طور پر سب سے بڑی فتح ہو گی۔‘
اپنی الیکشن مہم کے آخری دنوں میں امیدواروں نے سوئنگ ریاستوں پر زیادہ توجہ مرکوز کی۔
دونوں امیدوار قبل از وقت ووٹنگ کے حوالے سے پرامید محسوس کر رہے ہیں، 82 ملین سے زیادہ لوگ پہلے ہی اپنا ووٹ ڈال چکے ہیں جو سال 2020 کے الیکشن کے کُل ووٹوں کا تقریباً آدھا ہے۔