نئی جنگ شروع نہیں کروں گا، جنگوں کو روکوں گا، ٹرمپ کی وکٹری سپیچ

09:547/11/2024, Thursday
جنرل7/11/2024, Thursday
ویب ڈیسک

ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد وکٹری سپیچ میں کہا کہ وہ نئی جنگ شروع نہیں کریں گے بلکہ جنگوں کو روکیں گے۔

انہوں۔ نے فلوریڈا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’لوگوں نے جس طرح ووٹ دیا، ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، ملک کے ہر کونے سے لوگ ووٹ دینے آئے، یونین اور نان یونین ورکرز، افریقی امریکی، ہسپانوی امریکی، ایشیائی امریکی، عرب امریکی، مسلمان امریکی، ہر طرف سے ہمیں سپورٹ ملی‘

انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت اور آزادی کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، ہم اپنے لوگوں کے لیے ایک ناقابل یقین مستقبل حاصل کریں گے۔ ٹرمپ نے اپنی کامیابی کو ’شاندار سیاسی فتح‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگلا دور امریکہ کا سنہری دور ہوگا۔

#ڈونلڈ ٹرمپ
#امریکا صدارتی الیکشن2024
#امریکا