دنیا کا مہنگا ترین کیلا، جس نے آرٹ کی دنیا میں تنازعہ کھڑا کردیا تھا، گزشتہ روز 62 لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوگیا۔
یہ آرٹ ورک اب تک فروخت ہونے والے سب سے مہنگے پھلوں میں سے ایک ہے، حالانکہ یہ چند دنوں میں خراب ہو جائے گا۔ اس کیلے کے فن پارے کو چائنہ سے تعلق رکھنے والے کرپٹو دنیا کے کاروباری شخص جسٹن سن نے کیلے کے فن پارے کو خریدا ہے۔
آرٹسٹ موریزیو کاتیلان کی جانب سے انسٹال کیے گئے اس فن پارے کا نام ’کامیڈیئن‘ ہے، پہلی مرتبہ 2019 میں اس کی نمائش ہوئی تھی جس کے بعد اسے توجہ ملی۔ اس فن پارے میں ایک پکے ہوئے کیلے کو ٹیپ کی مدد سے دیوار پر چپکایا گیا ہے جسے ہر دو تین دن بعد بدل دیا جاتا ہے۔
2023 میں ایک نمائش میں کے دوران ایک طالب علم اس کیلے کو کھا لیا تھا لیکن پھر اس کی جگہ دوسرا کیلا رکھ لیا گیا تھا۔
BIST کا نام اور لوگو "محفوظ ٹریڈ مارک سرٹیفکیٹ" کے تحت محفوظ ہیں اور بغیر اجازت کے استعمال، حوالہ یا تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ BIST کے نام سے ظاہر کردہ معلومات کے تمام حقوق مکمل طور پر BIST کی ملکیت ہیں اور اسے دوبارہ شائع نہیں کیا جا سکتا۔ مارکیٹ کا ڈیٹا iDealdata Financial Technologies Inc کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔ BIST اسٹاک ڈیٹا میں 15 منٹ کی تاخیر ہوتی ہے۔