نیوزی لینڈ پارلیمنٹ میں متنازعہ بل کے خلاف ’ہاکا‘ ڈانس

07:4416/11/2024, ہفتہ
جنرل16/11/2024, ہفتہ
ویب ڈیسک

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں ایک متنازع بل پر ووٹنگ ہو رہی تھی جو ماوٴری قبیلے اور برطانوی حکمرانوں کے درمیان ایک سو چوراسی سال پرانے معاہدے میں تبدیلی لائے گا۔ یہ معاہدہ نیوزی لینڈ میں ماوٴری آبادی کے حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اور رائٹ ونگ لبرل پسند جماعت نے اس میں تبدیلی کے لیے بل متعارف کروایا گیا تھا۔

اپوزیشن پارٹی کی کم عمر رکن پارلیمنٹ ہنا روہیتی میپی کلارک نے ہاکا نامی روایتی ڈانس کیا جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی پارٹی اِس بل کی حمایت کرتی ہے۔

تنقید کرنے والوں کا خیال ہے کہ بل میں تبدیلی لانے سے ماوٴری کے حقوق کمزور ہوسکتے ہیں، اس بل سے ماوٴری آبادی کے لیے مستقبل میں ترقی کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔

اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے ماوٴری اراکین نے اپنا روایتی رقص کیا جس کے بعد پارلیمانی کارروائی معطل ہوگئی۔

#نیوزی لینڈ
#متنازع بل
#احتجاج