امریکی صدر کی تنخواہ کتنی ہوتی ہے؟

09:154/11/2024, Pazartesi
جنرل4/11/2024, Pazartesi
ویب ڈیسک
امریکی صدر کی سالانہ تنخواہ 4 لاکھ ڈالر یعنی پاکستانی کرنسی میں 11 کروڑ سے زیادہ ہے۔
امریکی صدر کی سالانہ تنخواہ 4 لاکھ ڈالر یعنی پاکستانی کرنسی میں 11 کروڑ سے زیادہ ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں دنیا کے طاقتور ترین سمجھے جانے والے ملک امریکہ کے صدر کو کتنی تنخواہ اور مراعات ملتی ہیں؟

اگرچہ امریکا کے صدر کو طاقتور سمجھا جاتا ہے لیکن جب اس کی تنخواہ اور مراعات کی بات کریں تو وہ ایک وفاقی ملازم ہے۔ دوسرے ملازمین کی طرح انہیں بھی ماہانہ تنخواہ ملتی ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ ان کی تنخواہ دوسروں کے مقابلے زیادہ ہوتی ہے۔ تنخواہ ملنے کے ساتھ امریکی صدر کو رہائش، کھانا سفر اور سیکیورٹی بالکل مفت بھی ملتی ہے۔

یو ایس اے ٹوڈے کی
کے مطابق امریکی صدر کی سالانہ تنخواہ 4 لاکھ ڈالرز یعنی پاکستانی کرنسی میں 11 کروڑ سے زیادہ ہے۔

دوسری طرف امریکی خاتون اول کو کچھ نہیں ملتا۔ یہ سالانہ تنخواہ آخری بار 2001 میں امریکی کانگریس نے جارج ڈبلیو بش کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے بڑھائی تھی۔ اہم بات یہ ہے کہ آئین کے آرٹیکل کے مطابق صدر کی تنخواہ ان کی مدت ملازمت کے دوران تبدیل نہیں کی جا سکتی۔

تنخواہ کے علاوہ امریکی صدر کو 50 ہزار ڈالر یعنی ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کا سالانہ الاؤنس بھی دیا جاتا ہے اور نان ٹیکس ایبل ٹریول الاؤنس ایک لاکھ ڈالر یعنی 70 لاکھ پاکستانی روپے ہے۔ جب کہ انٹرٹینمنٹ الاؤنس 19 ہزار ڈالر ملتے ہیں جو پاکستانی کرنسی میں 50 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

صدر کی رہائش وائٹ ہاؤس کی شاندار عمارت میں ہوتی ہے جس کو سجانے کے لیے ایک لاکھ ڈالر امریکی صدر کو دیے جاتے ہیں۔

صدر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد بھی انہیں وفاقی حکومت سے تنخواہ ملتی رہتی ہے۔ سابق امریکی صدر کے ایکٹ کے مطابق انہیں پنشن ملتی ہے جو کہ کابینہ سیکرٹری کی پنشن کے برابر ہے۔ این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سالانہ 2 لاکھ 30 ہزار پنشن ملتی ہے۔

امریکی صدر کے استعمال کے لیے 4 ہزار اسکوائر فٹ کا ائرفورس ون طیارہ دستیاب رہتا ہے جس میں صدر کے لیے ذاتی کوارٹر کے ساتھ 100 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش بھی ہے۔ طیارے میں میڈیکل آپریٹنگ روم بھی موجود ہے۔

یہی نہیں اینٹی میزائل سسٹم اور بیلسٹک اسلحے سے لیس میرین ون ہیلی کاپٹر بھی ہر وقت امریکی صدر کے لیے تیار رہتا ہے۔ سفر کرنے کے لیے صدر کو بم اور بلٹ پروف گاڑی بھی دی جاتی ہے۔

سیکیورٹی کے لیے سیکرٹ سروس کے اہلکار دورانِ ملازمت اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی امریکی صدر کے ساتھ رہتے ہیں اور ان کی فیملی کو بھی سیکیورٹی دی جاتی ہے۔

#امریکی الیکشن 2024
#امریکا
#کملا ہیرس
#ڈونلڈ ٹرمپ