پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کمی کا اعلان

13:1514/06/2024, جمعہ
جنرل11/07/2024, جمعرات
ویب ڈیسک
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ہے
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ہے

پٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے ہوگئی ہے۔

پاکستان میں حکومت نے جمعہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اگلے پندرہ دن کے لیے کمی کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فیکشن بھی جاری کردیا ہے۔


وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔


پٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 267 رپے 89 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔


وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پچھلے مہینے حکومت عوام کو پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف دی چکی ہے۔


وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پٹرول کی کمی شہباز شریف کی طرف سے عوام کے لیے عید الاضحیٰ کا تحفہ ہے۔



#Petrol
#EidulAzha
#Diesel
#Business
#Pakistan
#Economy