عید سے پہلے پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

03:0014/06/2024, جمعہ
general.g3/10/2024, جمعرات
ویب ڈیسک
 یہ کمی انٹرنیشل مارکیٹ میں پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہونے کے بعد کی جا رہی ہے
یہ کمی انٹرنیشل مارکیٹ میں پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہونے کے بعد کی جا رہی ہے

پٹرول 9 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے۔

پاکستان میں عید الضحیٰ سے پہلے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔


ڈان اخبار میں پبلش ہونے والی ایک
کے مطابق پٹرول 9 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے۔

حکومت کی جانب سے یہ کمی انٹرنیشل مارکیٹ میں پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہونے کے بعد کی جا رہی ہے۔


اخبار کے ذرائع نے بتایا کہ اس سے پہلے 2 ہفتوں کے دوران انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت 3.75 ڈالرز اورڈیزل کی قیمت میں 2.7 ڈالرز فی بیرل کی کمی ہوئی ہے۔


یہی نہیں بلکہ پچھلے مہینے پٹرول کی قیمت میں تقریباً 12 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 8 ڈالر فی بیرل کمی ہوچکی ہے۔


انٹرنینشل مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت تقریباً 94 ڈالرز فی بیرل سے کم ہو کر 90 ڈالرز فی بیرل پر آ گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 98 ڈالر فی بیرل سے گر کر 95 ڈالرز پر آ گئی ہے۔


یہ بھی یاد رہے کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل پر تقریباً 80 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے، جس میں تقریباً 19 سے 20 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی بھی شامل ہے، تاہم تمام پٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس صفر ہے۔










#Petrol
#pakistan
#diesel
#international market
#inflation