غزہ میں حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی ہلاکت پر عالمی رہنماوٴں کا ردعمل

16:2518/10/2024, جمعہ
جی: 20/10/2024, اتوار
ویب ڈیسک
اگست میں حماس نے سنوار کو اسماعیل ہنیہ کے بعد گروپ کے سیاسی بیورو کے سربراہ کے طور پر مقرر کیا
اگست میں حماس نے سنوار کو اسماعیل ہنیہ کے بعد گروپ کے سیاسی بیورو کے سربراہ کے طور پر مقرر کیا

اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں ایک حملے میں حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کو ہلاک کر دیا ہے۔ جمعرات کو اسرائیلی فوج نے سنوار کی موت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 16 اکتوبر کو اُس وقت مارا گیا جب اسرائیلی فوجیوں نے حماس کے ’تین جنگجوؤں کو نشانہ بنایا تھا‘۔

بعدازاں جمعے کے روز غزہ میں حماس کے سربراہ خلیل حیا نے سنوار کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینی جیل میں قید اسرائیلی قیدیوں کو تب تک واپس نہیں بھیجا جائے گا جب تک اسرائیل اپنے حملے بند نہیں کرتا اور غزہ سے واپس نہیں جاتے۔

اگست میں حماس نے سنوار کو اسماعیل ہنیہ کے بعد گروپ کے سیاسی بیورو کے سربراہ کے طور پر مقرر کیا، اسماعیل ہنیہ کا قتل 31 جولائی کو ایران کے دورے کے دوران ایک حملے ہوا تھا


اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ

اسرائیلی یرغمالیوں کے فورم نے اسرائیلی فوج کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنوار کی موت سے غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی میں مدد ملے گی۔

بیان میں کہا کہ فورم ’یحییٰ سنوارکی ہلاکت کا خیرمقدم کرتا ہے اور اسرائیل کو یرغمالیوں کی واپسی یقینی بنانے کے لیے اس بڑی کامیابی سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔


امریکہ:

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ’یہ اسرائیل، امریکہ اور پوری دنیا کے لیے اچھا دن ہے۔ سنوار بہت سے لوگوں کا قاتل تھا۔‘

بائیڈن نے کہا کہ یحییٰ سنوار کی موت پر وہی احساسات ہیں جو اسامہ بن لادن کی موت پر تھے۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے سنوار کی موت پر کہا کہ ’انصاف مل گیا ہے اور اب امریکہ، اسرائیل اور پوری دنیا محفوظ ہے‘۔

کملا ہیرس نے کہا کہ ’یہ ہمارے لیے ایک موقع ہے کہ غزہ جنگ کو اب ختم کردیں تاکہ اسرائیل محفوظ رہے، یرغمالی رہا کردیے جائیں، غزہ کی مشکلات ختم ہوجائیں اور فلسطینی عوام کے وقار، سلامتی اور آزادی کے حق کو یقینی بنایا جائے۔‘


ایران

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ سنوار ’موت سے نہیں ڈرتے تھے بلکہ غزہ میں شہادت چاہتے تھے، وہ بہادری سے میدان جنگ میں آخری حد تک لڑا۔‘


حوثی گروپ

یمن کے ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ نے کہا کہ وہ حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی ہلاکت پر سوگ مناتے ہیں۔

گروپ کے ایک ترجمان نے ایکس پر لکھا کہ ’حماس اور فلسطینی عوام کے لیے عظیم رہنما یحییٰ سنوار کو شہادت ملنے پر تعزیت کا اظہار اور دعا کرتے ہیں‘۔

بیان میں مزید کہا کہ ’غزہ اور فلسطین کو فتح مل کر رہے گی۔ چاہے کتنی ہی عظیم قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں‘۔


حزب اللہ

لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے کہا کہ وہ بھی سنوارکی ہلاکت پر سوگ مناتے ہیں اور ساتھ ہی ’فلسطینی عوام کی حمایت‘ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔


جرمنی

جرمن حکومت کے ترجمان اولاف شولس نے کہا کہ یحییٰ سنوار کی موت سے غزہ میں جنگ بند ہوجائے گی اور یرغمالیوں کو بھی آزاد کردیا جائے گا‘


ترکیہ

ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے حماس کے سیاسی بیورو کے ارکان کے ساتھ بات چیت کی اور سنوار کی ’شہادت‘ پر اظہار تعزیت کیا۔

ہاکان فیدان نے زور دیا کہ ترکی غزہ میں انسانی تباہی کے خلاف تمام سفارتی ذرائع استعمال کرے گا۔


#مشرقی وسطیٰ
#حماس اسرائیل جنگ
#امریکا
#اسرائیل
#یحییٰ سنوار