
امریکہ سماجی تنہائی میں اضافے کے باعث 24ویں نمبر پر آ گیا، جبکہ کوسٹا ریکا اور میکسیکو پہلی بار ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے۔
کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ آپ کے ملک کے لوگ اپنی زندگی سے کتنے مطمئن اور خوش ہیں؟ کیا انہیں اپنی رائے کے اظہار، آزادانہ فیصلے کرنے اور بہتر سماجی مواقع حاصل کرنے کی آزادی میسر ہے؟
اقوام متحدہ نے 147 ممالک کے اعدادوشمار پر مبنی ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2025 جمعرات کو ویل بینگ ریسرچ سینٹر، یونیورسٹی آف آکسفورڈ نے گیلوپ اور اقوام متحدہ کے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ سلوشنز نیٹ ورک کی جانب سے شائع کی گئی۔
یہ رپورٹ ہر سال 20 مارچ کو خوشی کے عالمی دن کے موقع پر جاری ہوتی ہے۔
مارچ 2025 کی رپورٹ میں فن لینڈ، ڈنمارک، آئس لینڈ اور سویڈن جیسے ممالک ایک بار ٹاپ فائیو میں رہے جو نئی بات نہیں ہے کیونکہ یہ ممالک پچھلے کئی سالوں سے سرفہرست ہیں۔
اس فہرست میں نئی بات یہ ہے کہ دو یورپی ممالک کوسٹا ریکا اور میکسیکو اور پہلی بار ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہوئے، بالترتیب چھٹی اور دسویں پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ سلووینیا اور جمہوریہ چیک بھی پہلی بار ٹاپ 20 ممالک میں شامل ہوکربالترتیب 19ویں اور 20 ویں پوزیشن حاصل کی۔
حیران کن بات یہ ہے کہ برطانیہ ٹاپ 20 ممالک سے نکل کر 23ویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ امریکہ 24ویں پر رہا جو اپنی تاریخ کی کم ترین درجہ بندی پر آ گیا ہے، جس کی وجہ بڑھتی ہوئی سماجی تنہائی اور سیاسی انتشار بتائی جا رہی ہے۔
اسی رپورٹ میں برطانیہ 23ویں، جرمنی، 22ویں، سپین 38ویں جبکہ اٹلی 40ویں نمبر پر ہے۔
جبکہ پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد 109ویں نمبر پر آگیا جبکہ پچھلے سال 108ویں نمبر پر تھا۔
اںڈیا کا شمار دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں ہوتا ہے اور جو فوجی لحاظ سے بھی بہت زیادہ طاقت ور سمجھا جاتا ہے، اقوام متحدہ کے مطابق حالیہ رپورٹ میں انڈیا نو درجے ترقی کے بعد 118 نمبر پر آگیا ہے جبکہ 2023 میں 126ویں نمبر پر تھا۔
جب کہ چائنہ گزشتہ سال کے مقابلے 8 درجے تنزلی کے ساتھ 68 ویں نمبر پر ہے، جب کہ روس 66ویں پر ہے جبکہ پچھلے سال 72ویں نمبر پر تھا۔
زیادہ خوش رہنے والے ٹاپ 20 ممالک
1، فن لینڈ، 2، ڈنمارک، 3، آئس لینڈ، 4، سویڈن، 5. نیدرلینڈ، 6. کوسٹا ریکا، 7. ناروے، 8. اسرائیل، 9. لکسمبرگ 10.میکسیکو 11.آسٹریلیا، 12. نیوزی لینڈ، 13. سویٹزرلینڈ، 14. بلجیئم، 15. آیئرلینڈ 16. لتھوانیا، 17. آسٹریا 18. کینیڈا 19. سلوینیا 20. جمہوریہ چیک
سب سے کم خوش رہنے والے ممالک
افغانستان 147، سیرا لیون 146، لبنان 145، ملاوی 144، زمبابوے 143، بوٹسوانا 142
امریکہ اپنی تاریخ کی کم ترین درجہ بندی پر
2012 میں جب یہ سروے شروع ہوا تھا تو امریکہ 11ویں نمبر پر تھا، یعنی دنیا کے خوش ترین ممالک میں شامل تھا۔ لیکن اس کے بعد سے اس کی درجہ بندی مسلسل گرتی رہی اور 2025 میں یہ 24ویں نمبر پر آ گیا، جو اس کی تاریخ کی سب سے کم ترین درجہ بندی ہے۔
رپورٹ میں اس تنزلی کی وجوہات کا ذکر ہوا جس کے مطابق امریکہ میں لوگوں کے درمیان سوشل تعلقات کم ہو رہے ہیں اور وہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ تنہائی محسوس کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں خاص طور پر اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ امریکی اکیلے کھانے کو ترجیح دے رہے ہیں یا حالات کی وجہ سے انہیں ایسا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس کےعلاوہ امریکہ میں مایوسی کے باعث ہونے والی اموات (جیسے خودکشی، منشیات کے زیادہ استعمال یا دیگر ذہنی دباؤ سے جڑی وجوہات) میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں یہ شرح کم ہو رہی ہے۔
2000 سے 2025 کے دوران 59 ممالک میں ایسی اموات کی شرح 75 فیصد تک کم ہوئی، لیکن امریکہ میں یہ رجحان الٹ نظر آ رہا ہے۔
تحقیق میں یہ تجویز کیا گیا کہ امریکہ میں بڑھتی ہوئی ناخوشی اور عدم اطمینان سیاسی عدم استحکام کو بھی بڑھا رہا ہے۔
گیلپ کے ایک سروے کے مطابق امریکی عوام کا حکومت، عدلیہ اور فوج جیسے اداروں پر اعتماد کم ہو رہا ہے۔ 2023 میں 68 فیصد امریکی شہریوں نے حکومت پر اعتماد نہ ہونے کا اظہار کیا، جبکہ عدلیہ پر اعتماد کی شرح 42 فیصد تک گر گئی، جو اب تک کی کم ترین سطح ہے۔
اس کے علاوہ پیو ریسرچ سینٹر کی ایک تحقیق کے مطابق، 13 سے 17 سال کی عمر کے 46 فیصد امریکی نوجوان تقریباً ہر وقت سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں، جو سماجی تعلقات میں کمی اور تنہائی کے احساس میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔
یہ رجحان نہ صرف امریکہ بلکہ یورپ میں بھی دیکھا گیا ہے، جہاں لوگ عدم اطمینان اور سیاسی تقسیم کی وجہ سے انتہا پسند نظریات کی طرف جا رہے ہیں۔
رپورٹ کیسے بنتی ہے؟
رپورٹ میں 147 ممالک کے شہریوں کی خود سے دی گئی رائے (Self-Reported Assessments) کی بنیاد پر یہ دیکھا گیا کہ وہ کتنے خوش ہیں۔ خوشی کو جانچنے کے لیے درج ذیل وجوہات کو مدنظر رکھا گیا:
- صحت – لوگوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کی حالت
- دولت – معیشت اور مالی استحکام
- آزادی – ذاتی اور سماجی آزادی، جیسے رائے دینے یا اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنے کی آزادی
- فراخ دلی – لوگوں کا دوسروں کی مدد کرنے کا رجحان
- کرپشن سے آزادی – حکومت اور سماج میں شفافیت اور انصاف کی موجودگی
یہ تمام عوامل اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ کسی ملک کے لوگ اپنی زندگی سے کتنے مطمئن اور خوش ہیں۔
ہیلو، ہماری سائٹ پر آپ جو کمنٹس شیئر کرتے ہیں وہ دوسرے صارفین کے لیے بھی اہم ہیں۔ براہ کرم دوسرے صارفین اور مختلف رائے کا احترام کریں۔ بدتمیز، نامناسب، امتیازی یا تضحیک آمیز زبان استعمال نہ کریں۔
اپنے خیالات کا اظہار کریں!