ینی شفق انگلش

محکمہ موسمیات نے تین صوبوں میں خشک سالی کی وارننگ جاری کردی

02:3725/03/2025, منگل
جنرل25/03/2025, منگل
ویب ڈیسک
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ موسم اور موسمی حالات سے متاثرہ علاقوں میں خشک سالی مزید بڑھ سکتی ہے۔
تصویر : فائل / سٹاک امیجز
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ موسم اور موسمی حالات سے متاثرہ علاقوں میں خشک سالی مزید بڑھ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے صوبہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں کم بارشوں کے باعث خشک سالی کی وارننگ جاری کردی۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں معمول سے کہیں کم بارش ہوئی ہے۔ کچھ علاقوں میں بارش 62 فیصد تک کم ہوئی ہے۔

بارش کی کمی زراعت کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے، کیونکہ زراعت پاکستان کی معیشت کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ ہے اور ملک کی 37 فیصد آبادی کو روزگار فراہم کرتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یکم ستمبر 2024 سے 21 مارچ 2025 تک پاکستان میں معمول سے 40 فیصد کم بارش ہوئی۔

سندھ میں 62 فیصد سب سے کم بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد بلوچستان میں 52 فیصد، پنجاب میں 38 فیصد، آزاد جموں و کشمیر میں 29 فیصد اور خیبر پختونخوا میں بارش معمول سے 35 فیصد کمی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ موسم اور موسمی حالات سے متاثرہ علاقوں میں خشک سالی مزید بڑھ سکتی ہے۔

سندھ میں جن علاقوں میں خشک سالی کا امکان ہے ان میں پڈعیدن، شہید بینظیر آباد، دادو، تھرپارکر، عمرکوٹ، خیرپور، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین اور کراچی میں درمیانے درجے کی خشک سالی ہوگی، جبکہ گھوٹکی، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، خیرپور اور سانگھڑ میں ہلکی خشک سالی ہوگی۔

بلوچستان میں، گوادر، کیچ، لسبیلہ، پنجگور اور آواران میں درمیانے درجے کی خشک سالی ہوگی، جبکہ چاغی، جعفر آباد، جھل مگسی، سبی، نوشکی اور واشک میں ہلکی خشک سالی ہوگی۔

پنجاب میں، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان متاثر ہوں گے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی شدید کمی ہوسکتی ہے۔






#ماحولیاتی تبدیلی
#پاکستان
#خشک سالی
تبصرے

ہیلو، ہماری سائٹ پر آپ جو کمنٹس شیئر کرتے ہیں وہ دوسرے صارفین کے لیے بھی اہم ہیں۔ براہ کرم دوسرے صارفین اور مختلف رائے کا احترام کریں۔ بدتمیز، نامناسب، امتیازی یا تضحیک آمیز زبان استعمال نہ کریں۔

ابھی تک کوئی کمنٹ نہیں ہے۔

اپنے خیالات کا اظہار کریں!

یہاں پر کلک کرکے دن کی اہم خبریں ای میل کے ذریعے حاصل کریں۔ یہاں سبسکرائب کریں۔

سبسکرائب کر کے آپ البائراک میڈیا گروپ کی ویب سائٹس سے ای میلز حاصل کرنے اور ہماری استعمال کی شرائط اور پرائیویسی کی پالیسی کو قبول کرنے سے اتفاق کرتے ہیں۔