
وفاقی حکومت نے عید الفطر کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کردیا
وفاقی حکومت نے عید الفطر کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فیکشن جاری کردیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹیاں اتوار 30 مارچ 2025 کی شام چاند دیکھنے کے لیے اجلاس منعقد کریں گی، جس سے رمضان المبارک کے اختتام اور عید الفطر کی تاریخ کا تعین ہوگا۔
#عید الفطر
#پاکستان
#رمضان






