ینی شفق انگلش

بنگلہ دیش: ریپ سے متاثرہ 8 سالہ بچی کی ہلاکت کے بعد مظاہرے

08:1114/03/2025, جمعہ
جنرل14/03/2025, جمعہ
ویب ڈیسک
حکومت کے ایک محکمے کے بیان کے مطابق بچی کی موت جمعرات کو دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
تصویر : فوٹو ایجنسی / جیٹی امیجز
حکومت کے ایک محکمے کے بیان کے مطابق بچی کی موت جمعرات کو دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

بنگلادیش کے شہر ماگوار میں ریپ کا نشانہ بننے والی آٹھ سالہ بچی کے مجرموں کی گرفتاری کے لیے بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔

طلبہ نے انصاف کے مطالبے کے ساتھ رات کے وقت ڈھاکہ یونیورسٹی کیمپس میں مارچ کیا۔ یہ واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا جب ضلع ماگورا میں بچی اپنی بھابھی کے گھر گئی تھی، جہاں اسے تشدد کے بعد ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔ بچی کو ڈھاکہ کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

جمعرات کی رات جب بچی کی موت کی خبر پھیلی تو مشتعل لوگوں نے اس گھر پر حملہ کر دیا جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا اور اسے آگ لگا دی۔

حکومت کے ایک محکمے کے بیان کے مطابق بچی کی موت جمعرات کو دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹرز نے دو بار اس کی جان بچانے کی کوشش کی، لیکن تیسری بار دل نے کام کرنا بند کر دیا، جس کی وجہ سے وہ نہیں بچ سکی۔

طلبہ نے حکومت سے 24 گھنٹوں میں کارروائی اور وزیر داخلہ کے مشیر محمد جہانگیر عالم چوہدری سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔

ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلبہ نے مجرموں کو سخت سزا دینے اور ملک بھر میں ریپ کے مقدمات کو فوری نمٹنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے نعرے لگائے کہ ’ہمیں انصاف چاہیے، ہمیں انصاف چاہیے‘ اور ’بنگال میں درندوں کے لیے کوئی جگہ نہیں‘۔

واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے بچی کی بڑی بہن کے 18 سالہ شوہر، اس کے والدین اور بھائی کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔


#بنگلہ دیش
#ریپ
#جرم
تبصرے

ہیلو، ہماری سائٹ پر آپ جو کمنٹس شیئر کرتے ہیں وہ دوسرے صارفین کے لیے بھی اہم ہیں۔ براہ کرم دوسرے صارفین اور مختلف رائے کا احترام کریں۔ بدتمیز، نامناسب، امتیازی یا تضحیک آمیز زبان استعمال نہ کریں۔

ابھی تک کوئی کمنٹ نہیں ہے۔

اپنے خیالات کا اظہار کریں!

یہاں پر کلک کرکے دن کی اہم خبریں ای میل کے ذریعے حاصل کریں۔ یہاں سبسکرائب کریں۔

سبسکرائب کر کے آپ البائراک میڈیا گروپ کی ویب سائٹس سے ای میلز حاصل کرنے اور ہماری استعمال کی شرائط اور پرائیویسی کی پالیسی کو قبول کرنے سے اتفاق کرتے ہیں۔