ینی شفق انگلش

پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی اقدامات پر اسلام آباد اور بیجنگ حکام کے درمیان گفتگو

04:4526/03/2025, بدھ
جنرل26/03/2025, بدھ
ویب ڈیسک
یہ پاکستان کی ’قومی ذمہ داری‘ ہے، پاکستان ’ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، پاکستانی سفیر
تصویر : روئٹرز / فائل
یہ پاکستان کی ’قومی ذمہ داری‘ ہے، پاکستان ’ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، پاکستانی سفیر

پاکستانی سفیر نے کہا کہ چینی شہریوں کی حفاظت پاکستان کی ’قومی ذمہ داری‘ ہے۔

پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی اقدامات پر اسلام آباد اور بیجنگ حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

یاد رہے کہ چینی شہریوں کو اکثر بلوچ علیحدگی پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا ہے، جو یہ سمجھتے ہیں کہ بیجنگ بلوچستان کے معدنی وسائل کو پاکستان کے ساتھ مل کر استعمال کر رہا ہے۔ بلوچستان پاکستان کا ایک پسماندہ صوبہ ہے، جہاں چائنہ کے بیلٹ اینڈ روڈ اینیشی ایٹو، گوادر پورٹ اور کان کنی کے منصوبے موجود ہیں۔

چائنہ میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے چائنہ کے صوبہ ہینان میں باؤ فورم کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے چینی شہریوں کی حفاظت قومی ذمہ داری ہے اور حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان اور چائنہ مل کر چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس سے متعلق ہم اپنے چینی دوستوں کو ہر قدم پر آگاہ رکھتے ہیں۔‘

چائنہ کافی عرصے سے پاکستان سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے چینی سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کرنے کی اجازت دے۔ یہ مطالبہ اس وقت اور بڑھ گیا جب گزشتہ سال اکتوبر میں کراچی ایئرپورٹ پر ایک بم دھماکے میں دو چینی انجینئر ہلاک ہو گئے تھے۔

خلیل ہاشمی نے تسلیم کیا کہ پاکستان کو ایک پیچیدہ سیکیورٹی ماحول کا سامنا ہے، ’تاہم ہم ان دہشت گرد قوتوں کو شکست دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔‘


یہ بھی پڑھیں:

#چائنہ
#پاکستان
#بی ایل اے
تبصرے

ہیلو، ہماری سائٹ پر آپ جو کمنٹس شیئر کرتے ہیں وہ دوسرے صارفین کے لیے بھی اہم ہیں۔ براہ کرم دوسرے صارفین اور مختلف رائے کا احترام کریں۔ بدتمیز، نامناسب، امتیازی یا تضحیک آمیز زبان استعمال نہ کریں۔

ابھی تک کوئی کمنٹ نہیں ہے۔

اپنے خیالات کا اظہار کریں!

یہاں پر کلک کرکے دن کی اہم خبریں ای میل کے ذریعے حاصل کریں۔ یہاں سبسکرائب کریں۔

سبسکرائب کر کے آپ البائراک میڈیا گروپ کی ویب سائٹس سے ای میلز حاصل کرنے اور ہماری استعمال کی شرائط اور پرائیویسی کی پالیسی کو قبول کرنے سے اتفاق کرتے ہیں۔